پاکستان: لوہے، تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت

پاکستان کے صوبہ پنجاب کا شہر چنیوٹ اپنے اعلیٰ فرنیچر کی وجہ سے تک مقبول تھا ہی لیکن اب اس شہر سے دریافت ہونے والے سونے، تانبے اور لوہے کے ذخائر نے اسے ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنا دیا ہے-

یہ قیمتی ذخائر چنیوٹ کے علاقے رجوعہ میں دریافت کیے گئے ہیں جبکہ ؛اذخائر اٹھائیس مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں- امید ظاہر کی جارہی ہے کہ تقریباً مزید دو ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے میں اسی قسم کے مزید ذخائر بھی پائے جاسکتے ہیں۔
 

image


ذخائر کی دریافت کے اس منصوبے پر چینی اور جرمن کمپنیاں کام کر رہی ہیں- دریافت شدہ ذخائر کے نمونوں کا تجزیہ اور توثیق کینیڈا کی ایک لیبارٹری نے کی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کو ان ذخائر کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔

ڈاکٹر ثمر مند مبارک کے ساتھ چینی اور جرمن کمپنیوں کے ماہرین نے وزیراعظم کو بتایا کہ تانبے کے بڑے ذخائر کی موجودگی کے امکانات تھے۔
 

image

ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے پاکستانی حکومت کو تجویز دی ہے کہ چنیوٹ میں دریافت شدہ لوہے کے مقابلے میں تانبے کے ذخائر کی کھدائی میں زیادہ توجہ مرکوز کی جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں لوہے کی 100 ڈالر فی ٹن قیمت کے مقابلے میں تانبے کی فی ٹن قیمت 5000 ڈالر ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The government on Wednesday said it has discovered major reserves of iron ore as well as copper, silver and gold in Punjab. The reserves were found in Chiniot city, around 160 kilometres (around 100 miles) northwest of Lahore, by Chinese group the Metallurgical Cooperation of China.