خطرناک مقامات جہاں جان بھی جاسکتی ہے

دنیا عجیب و غریب اور دلچسپ مقامات سے بھری پڑی ہے اور شوقین افراد ان مقامات کو دیکھنے کے لیے سفر بھی کرتے ہیں- لیکن اسی دنیا میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں جہاں پر جانا یا ان سے گزرنا کسی صورت بھی بھی خطرے سے خالی نہیں- یہ مقامات دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں اور اپنی خوفناک خصوصیات کے باعث سیاحوں کے درمیان انتہائی مقبول بھی ہیں-
 

Kjeragbolten
ناروے کے علاقے Rogaland میں واقع دو چٹانوں کے درمیان یہ پتھر زمین سے 3245 فٹ کی بلندی پر ہے- اس پتھر پر کھڑا ہونا یا بیٹھنا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے لیکن پھر بھی خطروں کے شوقین کئی کھلاڑی اس پر چڑھنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں-

image


Trift Suspension Bridge
سوئس چوٹیوں کے درمیان واقع یہ پُل 330 فٹ کی بلندی پر بنایا گیا ہے- یہ پُل 560 فٹ لمبا جبکہ صرف 3 فٹ چوڑا ہے- اس کے اردگرد کا نظارہ ضرور شاندار ہے لیکن اس پُل سے گزرتے وقت نیچے کی جانب دیکھنے سے ضرور چکر آجاتے ہیں-

image


Stolen Chimney, Fisher Towers
یہ بلند ترین اور عجیب و غریب چوٹی یوتھا کے موآب نامی نیشنل پارک میں واقع ہے- اس چوٹی کا شمار دنیا کی سب سے خستہ حال یا نازک چوٹیوں میں ہوتا ہے- لیکن پھر ناجانے کیوں لوگ اس خطرناک چوٹی کے بلند ترین مقام پر کھڑا ہونا ضروری سمجھتے ہیں؟

image


El Caminito Del Rey
اسپین میں واقع اس شکستہ اور انتہائی خطرناک راستے کو Little Pathway of the King کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے- یہ راستہ 1905 میں تعمیر کیا گیا لیکن تاحال اس کی مرمت نہیں کی جاسکی- ایڈونچر کے شوقین نوجوان ضرور اس خطرناک راستے سے گزر کر اپنی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہیں-

image


Devil's Pool, Victoria Falls
اگر اس خوبصورت لیکن انتہائی خطرناک جھرنے کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ساؤتھ افریقہ کا سفر کرنا پڑے گا- یہ جھرنا 355 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور اس بلندی کے باوجود لوگ ضرور اس مقام کناروں تک پہنچنا چاہتے ہیں-لیکن یہ سب کچھ انہیں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر حاصل ہوتا ہے-

image


Hussaini Hanging Bridge
یہ خستہ حال اور خطرناک پُل پاکستان کے شمالی علاقے وادی ہنزہ کے دریا پر واقع ہے- اور اس پُل کا شمار دنیا کے سب خطرناک ترین پُلوں میں کیا جاتا ہے- لیکن یہ پُل بدانتظامی کا شکار ہے اور اسی وجہ سے آج تک اس کی دیکھ بھال نہیں کی جاسکی-

image


Cliffs of Moher
یہ آئرلینڈ کا ایسا سب سے خطرناک ترین راستہ ہے جہاں سائیکل چلائی جاتی ہے جبکہ حکومتی سطح پر اس کی اجازت نہیں ہے- اس خطرناک راستے کی سب سے زیادہ چوڑائی والا حصہ بھی صرف چار فٹ کا ہے جبکہ یہ راستہ انتہائی خستہ حال بھی ہے-

image

Mount Huashan
چین کے اس پہاڑی راستے کا شمار دنیا کے خطرناک ترین پہاڑی راستوں میں ہوتا ہے اور یہ چین کا ایک مقبول ترین مقام بھی ہے- ہر سال سینکڑوں سیاح اس راستے میں موجود عمودی شکل کی سیڑھیاں چڑھنے کے علاوہ اس ٹوٹے پھوٹے لکڑی کے تختوں کی مدد سے بنائے گئے پًل سے گزرتے ہیں-

image

Huayna Picchu
ماچو پیچو کا بہترین نظارہ اس چوٹی کے علاوہ کہیں اور سے ممکن ہی نہیں- لیکن اس چوٹی تک پہنچنا ایک انتہائی مشکل کام ہے- بغیر حفاظتی باڑ کی سیڑھیاں اور بلند ترین اونچے نیچے راستے اسے انتہائی خطرناک بناتے ہیں-

image

Trolltunga
یہ ناروے کا ایک انتہائی شاندار لیکن خطرناک مقام ہے- یہ مقام ہزاروں سال قبل وجود میں آیا لیکن گلیشیرز نے اس چٹان کو آہستہ آہستہ نرم کردیا- کیا آپ اس چٹان کے کنارے پر بیٹھنے کی ہمت کر سکتے ہیں؟-

image

Yungas Road
بولیویا میں واقع اس سڑک کو موت کی سڑک کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سڑک اب سینکڑوں افراد کی جانیں لے چکی ہے- پہاڑ پر بنائی جانے والی اس سڑک کی دیکھ بھال نہ کی جانے کی وجہ سے یہ خستہ حاصل ہوگئی ہے اور اب متعدد حادثات کا باعث بن رہی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Traveling is supposed to be about leaving the frustrations of job and home life behind for a week of relaxation and invigoration. Sure, there are inherent risks whenever you travel to different places of the world, but some places can be downright dangerous for the unaware traveler. If you have a death wish, feel free to visit these dangerously popular locations.