8 سالہ عقیدت کا وزیراعظم کو خط اور جواب

سانحہ پشاور نے ملک کے ہر طبقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس حملے نے سب سے زیادہ بچوں کو متاثر کیا ہے- اس کی ایک جھلک لاہور کی آٹھ سالہ بچی کے اس خط میں دیکھی جاسکتی ہے جو کہ وزیراعظم جناب نواز شریف کو لکھا گیا ہے- اور وزیراعظم کی جانب سے اس خط کا جواب بھی دیا گیا-
 

image


لاہور کی آٹھ سالہ عقیدت نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک خط ارسال کیا جس میں اس نے وزیراعظم نواز شریف کو دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

عقیدت نے خط میں وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان کو قائداعظم کا پُرامن پاکستان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عقیدت اپنے خط میں مزید لکھتی ہیں کہ 'ہم ایک بہادر قوم ہیں اور ہم ان دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔'

دوسری جانب سے عقیدت کے خط کے جواب میں وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس بچی کو ایک خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ “ اس کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اسے میڈل سے نوازنے کا اعلان کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں وہ ملک کو قائد اعظم کا پُرامن پاکستان بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
 

image

عقیدت کے بھائی موارخ احمد نے بھی پاک بھارت کی سرحد پر پائی جانے والی کشیدگی کم کروانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کو ایک مکتوب لکھا ہے، جس کے جواب میں سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس حوالے سے اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دونوں بہن بھائیوں کا کہنا ہے کہ “ ہم چھوٹے ضرور ہیں لیکن پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیشہ اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے“۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Aqeedat Naveed, an eight-year-old student from Lahore, urged Prime Minister Nawaz Sharif in a letter to fight against terrorists bravely. She wrote the letter and addressed it to the PM following the December 16, 2014 atrocity when Army Public School Peshawar was attacked by terrorists and over 140 lives were lost.