TenSports ہماری ویب پر٬ اب دیکھیے لائیو کرکٹ آن لائن

پاکستان میں کرکٹ صرف ایک کھیل ہی نہیں ہے بلکہ ایک جذبے اور جنون کا نام ہے جو پاکستانیوں کی رگوں میں خون کی مانند دوڑتا ہے- اب تک پاکستان میں لائیو کرکٹ میچ دیکھنے کا واحد ذریعہ صرف ٹی وی سیٹ ہی تھا٬ لیکن اب کرکٹ میچ سمیت دیگر کھیلوں کی لائیو اسٹریمنگ ( live streaming ) اپنے کمپیوٹر یا موبائل کے ذریعے ہماری ویب پر بھی دیکھ سکتے ہیں- کھیلوں کے مقبول ترین چینل Ten Sports اور HamariWeb.com کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اس چینل پر دکھائے جانے والے تمام کھیل ہماری ویب بھی اپنی ویب سائٹ پر لائیو دکھا سکے گی- اگر آپ 3G یا 4G انٹرنیٹ کنکشن رکھتے ہیں تو آپ بھی اپنے موبائل فون پر یہ لائیو اسپورٹس دیکھ کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں-
 

image

Ten Sports کو کھیلوں کی لائیو کوریج اور اپنے مختلف اقسام کے اسپورٹس شو کے پروگرام کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے- ان پروگراموں میں کرکٹ کے کھیل کو بھی سرفہرست رکھا گیا ہے جو کہ برصغیر کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے- Ten Sports اور ہماری ویب کے درمیان ہونے والے اس معاہدے سے پاکستان میں موجود ایسے 30 ملین سے زائد آن لائن یورز کو فائدہ پہنچ سکے گا جو کہ کرکٹ سے محبت رکھتے ہیں- ہماری ویب پہلے ہی اپنے صارفین کو لائیو اسکور کارڈ کی سہولت فراہم کر رہی ہے جبکہ لائیو اسٹریمنگ سے صارفین کے تجربات میں مزید اضافہ ہوگا-
 

Click here to watch Ten Sports Live: https://hamariweb.com/tv/TenSports


ٹین اسپورٹس کے کنٹری ہیڈ جناب تحسین شوکت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں بھی کھیلوں کے شائقین اب ٹین اسپورٹس کے معیاری اسپورٹس پروگرام آن لائن دیکھ سکیں گے-

جبکہ ہماری ویب کے چیف ایگزیکٹو جناب ابرار احمد اس معاہدے کے حوالے سے کہنا تھا کہ “ یہ شراکت داری پاکستان میں کھیلوں کا اعلیٰ اور معیاری مواد مہیا کرنے کا باعث بنے گی جس سے آن لائن صارفین کے تجربے میں مزید اضافہ ہوگا“-
 

image

جناب ابرار احمد کا کہنا تھا کہ “ پاکستان کے لوگ کرکٹ کے بارے میں انتہائی والہانہ جذبات رکھتے ہیں اب انہیں یہ سہولت بھی حاصل ہوگی کہ تمام اہم کرکٹ سیریز تک رسائی آن لائن بھی حاصل کرسکیں گے اور ساتھ ہی اپنے اسمارٹ فونز پر بھی کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے“-

ہماری ویب کے پروجیکٹ انچارج رضوان شیخ اور ٹین اسپورٹس کے ڈسٹریبیوشن انچارج جناب مظہر اقبال نے بھی اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا- کیونکہ انٹرنیٹ پر جہاں بےشمار موضوعات پر ٹی وی چینل کی نشریات تو دیکھی جاسکتی تھیں لیکن اسپورٹس چینل کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی-

Ten Sports کے بارے میں:
Ten Sports ایشیا کے اسپورٹس چینلز کا ایک معروف ترین نیٹ ورک ہے جس کے زیرِ نگرانی اس وقت 5 اسپورٹس چینل اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں- ان چینلز میں TEN Sports, TEN Cricket, TEN Action, TEN Golf اور TEN HD شامل ہیں- Ten Sports پانچ کرکٹ بورڈ کے طویل مدتی نشریاتی حقوق کا مالک بھی ہے جن میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ٬ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ٬ زمبابوے کرکٹ بورڈ٬ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ بورڈ شامل ہیں- Ten Sports دن کے 24 گھنٹے اپنے ناظرین کو مختلف کھیلوں کے بہترین پروگرام دیکھنے کی سہولت پیش کرتا ہے-

ہماری ویب کے بارے میں:
اپنے 20 ملین ماہانہ آن لائن صارفین کے ساتھ ہماری ویب کا شمار پاکستان کے سب سے زیادہ معروف ویب پورٹیل میں ہوتا ہے اور یہ صارفین پاکستان سے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا سے تعلق رکھتے ہیں- ہماری ویب کو مختلف ایوارڈ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں برانڈ آف دی ائیر ایوارڈ ( Brand of the Year Award ) اور آل ورلڈ نیٹ ورک کی جانب سے ونر آف عریبیہ 500 ایوارڈ ( Winner of ARABIA 500) سرفہرست ہیں- ہماری ویب اس نئی پارٹنر شپ کے علاوہ بھی کئی مقامی اور بین الاقوامی نیوز چینلز کے ساتھ پارٹنر شپ ( content distribution partnerships ) رکھتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Cricket is not just a sport; it is a passion that runs like blood in the veins of Pakistanis. Previously, people used to watch live cricket match only on TV sets. Now trends are changing and you can watch live streaming of cricket and other sports on your PC and Mobile Phones exclusively on HamariWeb.com.