پری میڈیکل کے پوزیشن ہولڈرز سے خصوصی بات چیت

میڈیکل کے تمام شعبہ جات کو دنیا بھر میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ اس کا تعلق براہ راست انسانی زندگیوں سے ہوتا ہے- میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل اور ایک محنت طلب کام ہے لیکن جو طالبعلم اسے اپنا مقصد اور اپنی منزل بنالیتے ہیں تو وہ پھر اپنی راہ میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیتے- چند ایسے ہی ہونہار طلبا گزشتہ روز اس وقت سامنے آئے جب کراچی کے اعلیٰ ثانوی بورڈ نے پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات برائے 2014 کے نتائج کا اعلان کیا- ان طلبا نے پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے والدین اور اپنے اساتذہ کا نام بھی روشن کردیا- دلچسپ بات یہ ہے مذکورہ امتحانات میں فرسٹ پوزیشن دو٬ سیکنڈ پوزیشن ایک اور تھرڈ پوزیشن پھر دو طلبا کی آئی- آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مقابلہ کتنا سخت رہا ہوگا- ان پوزیشن ہولڈرز میں سے چند طلبا سے ہم نے خصوصی بات چیت کی جو کہ اب قارئین کے پیشِ خدمت ہے-

سب سے پہلے ہم بات کرتے ہیں فرسٹ پوزیشن( دو فرسٹ پوزیشن ہولڈرز ) حاصل کرنے والی پہلی طالبہ بھاونا بائی سے:

ہماری ویب: کالج کا نام؟
بھاونا بائی= گورنمنٹ کالج فور وومن شاہراہ لیاقت-
 

image


ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
بھاونا بائی= بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے- پورے سال جو محنت کی تھی اس کا صلہ مل گیا- گھر والے بھی بہت خوش ہیں-

ہماری ویب: پری میڈیکل میں داخلہ لینے کی کوئی خاص وجہ؟
بھاونا بائی= گھر والوں کی اور میری اپنی بھی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں ٬ اسی وجہ سے پری میڈیکل میں داخلہ لیا-

ہماری ویب: پری میڈیکل ایک محنت طلب فیلڈ ہے؟ اس کو جوائن کرتے ہوئے کسی خوف کا احساس ہوا؟ یا پھر کبھی ایسا لگا کہ اس کو جوائن کر کے غلطی کی
بھاونا بائی= ایک یا دو بار ایسا ہوا تھا جب امتحانات کا وقت آیا تھا لیکن پھر سوچا کہ جب ڈاکٹر بننا ہے تو محنت کرنے پڑے گی-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
بھاونا بائی= صرف دو مضامین کے لیے مستقل کوچنگ جوائن کی اور باقی مضامین کے لیے ٹیچر سے رہنمائی حاصل کرلیتی تھی-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
بھاونا بائی= ہمیں اس وقت تعلیم کی ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے- اگر بچے تعلیم یافتہ ہوں گے تو ملک بھی ترقی کرے گا-

ہماری ویب: کیا نصابی کتابوں کے علاوہ بھی اور کتابوں کا مطالعہ بھی کرتی ہیں؟
بھاونا بائی= نہیں صرف اپنے کورس کی کتابوں کا مطالعہ کرتی تھی-
 

image

ہماری ویب: کالج میں طلبا تنظیموں کا وجود ہونا چاہیے؟
بھاونا بائی= بالکل نہیں ہونی چاہیے-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں پری میڈیکل کی فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے؟
بھاونا بائی= ویسے تو پری میڈیکل کا اسکوپ بہت اچھا ہے خاص طور پر لڑکیوں کے لیے اور یہ صرف ایم بی بی ایس تک محدود نہیں بلکہ ایک لامحدود فیلڈ ہے-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گی؟
بھاونا بائی= بس یہی کہنا چاہوں گی کہ دن رات پڑھائی کے بارے میں سوچیں اور ابھی جو وقت ہے اسے ضائع نہ کریں- ابھی پڑھنے کا وقت ہے تو پڑھائی پر دھیان دیں-

اب بات کرتے ہیں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی دوسری طالبہ مہرین عمر زبیر سے:

ہماری ویب: کالج کا نام؟
مہرین عمر زبیر= لیاقت کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنس-
 

image

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
مہرین عمر زبیر= بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں- اگر اﷲ تعالیٰ کی ذات پر یقین کریں اور محنت کریں تو کچھ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے-

ہماری ویب: پری میڈیکل میں داخلہ لینے کی کوئی خاص وجہ؟
مہرین عمر زبیر= میرا رجحان بچپن سے ہی ڈاکٹر بننے کی جانب تھا اسی لیے پری میڈیکل میں داخلہ لیا-

ہماری ویب: پری میڈیکل ایک محنت طلب فیلڈ ہے؟ اس کو جوائن کرتے ہوئے کسی خوف کا احساس ہوا؟ یا پھر کبھی ایسا لگا کہ اس کو جوائن کر کے غلطی کی؟
مہرین عمر زبیر= نہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے- پڑھنے کی لگن ہو تو انسان کچھ بھی کرسکتا ہے-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
مہرین عمر زبیر= کرپشن ہے٬ بیروزگاری ہے٬ اسی وجہ سے لوگ انتہا پسندی اور دہشت گردی پر اتر آتے ہیں-

ہماری ویب: کالج میں طلبا تنظیموں کا وجود ہونا چاہیے؟
مہرین عمر زبیر= نہیں بالکل نہیں ہونی چاہیے- طلبا کو صرف پڑھائی کرنے چاہیے-
 

image

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں پری میڈیکل کی فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے؟
مہرین عمر زبیر= یہ کافی وسیع فیلڈ ہے٬ پہلے لوگ سمجھتے تھے کہ صرف ڈاکٹر بنا جاتا ہے لیکن اس میں متعدد فیلڈ ہیں اور اس کا مستقبل بھی روشن ہے-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گی؟
مہرین عمر زبیر= بس یہی کہنا چاہوں گی کہ دن رات پڑھائی کے بارے میں سوچیں اور ابھی جو وقت ہے اسے ضائع نہ کریں- ابھی پڑھنے کا وقت ہے تو پڑھائی پر دھیان دیں-

آئیے اب بات کرتے ہیں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طالبعلم سید فیضان علی:

ہماری ویب: کالج کا نام؟
سید فیضان علی= آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج-
 

image
ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
سید فیضان علی= اﷲ کا کرم اور احسان ہے کہ اس نے مجھے سیکنڈ پوزیشن عطا کی- بہت زیاد خوشی ہورہی ہے اور اس کامیابی میں میرے والدین اور اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا ہے-

ہماری ویب: پری میڈیکل ایک محنت طلب فیلڈ ہے؟ اس کو جوائن کرتے ہوئے کسی خوف کا احساس ہوا؟ یا پھر کبھی ایسا لگا کہ اس کو جوائن کر کے غلطی کی؟
سید فیضان علی= نہیں ایسا نہیں ہے اور ویسے بھی میری دلچسپی بایو میں تھی- مشکل کوئی فیلڈ نہیں ہوتی اسے مشکل اور آسان ہم خود ہی بناتے ہیں- میں محنت کرتا گیا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے-

ہماری ویب: کالج میں تعلیم کا معیار کیسا ہے؟
سید فیضان علی= بہت اچھا معیار ہے- اساتذہ بھی بہت اچھے ہیں اور کلاسز بھی باقاعدگی سے ہوتی ہیں-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
سید فیضان علی= نہیں کوچنگ جوائن نہیں کی- میرے بڑے بہن بھائی ڈاکٹر اور انجنئیر وغیرہ ہیں تو انہیں سے رہنمائی حاصل کرلیتا تھا-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
سید فیضان علی= ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ناخواندگی ہے اور ہمارا تعلیمی معیار بھی درست نہیں- ہمیں اپنا تعلیمی معیار بلند کرنا ہوگا اور لوگوں میں تعلیم سے متعلق شعور بیدار کرنا ہوگا-

ہماری ویب: کس چیز نے آپ کی پڑھائی کو سب سے زیادہ متاثر کیا؟
سید فیضان علی= لوڈشیڈنگ نے سب سے زیادہ متاثر کیا لیکن میں نے اسے اپنی راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دیا-
 

image

ہماری ویب: کیا نصابی کتابوں کے علاوہ بھی اور کتابوں کا مطالعہ بھی کرتے ہیں؟
سید فیضان علی= میں اردو ادب اور سائنسی مضامین کا بھی مطالعہ کرتا ہوں اور اس سے میری معلومات میں اضافہ ہوتا ہے-

ہماری ویب: کالج میں طلبا تنظیموں کا وجود ہونا چاہیے؟
سید فیضان علی= کالج میں صرف استاد اور طالب علم کا رشتہ ہونا چاہیے- سیاست نہ ہونی چاہیے اور نہ ہی طلبا کو اس میں حصہ لینا چاہیے-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں پری میڈیکل کی فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے؟
سید فیضان علی= میرے خیال میں کافی روشن اسکوپ ہے اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ کی دلچسپی کس فیلڈ میں ہے-

آخر میں ہم بات کرتے ہیں تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ سدرہ محمد حسین سے:

ہماری ویب: کالج کا نام؟
سدرہ محمد حسین= بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فور وومن-
 

image

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
سدرہ محمد حسین= میں بیان نہیں کرسکتی بہت خوشی ہورہی ہے- اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ فرسٹ ائیر میں بھی میری تھرڈ پوزیشن ہی تھی- اگر اوپر نہیں گئی تو نیچے بھی نہیں گئی-

ہماری ویب: پری میڈیکل میں داخلہ لینے کی کوئی خاص وجہ؟
سدرہ محمد حسین= ایک تو میں بچپن سے ہی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی اور میں سماجی خدمات بھی سرانجام دینا چاہتی تھی جس کا بہترین ذریعہ پری میڈیکل ہی ہے-

ہماری ویب: کالج میں تعلیم کا معیار کیسا ہے؟
سدرہ محمد حسین= بہت اچھا معیار تھا- بہت بہترین نظام ہے پڑھائی کا-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
سدرہ محمد حسین= جی ہاں کوچنگ بھی جوائن کی-‘

ہماری ویب: آپ کی نظر میں اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
سدرہ محمد حسین= ہر چیز موجود ہے صرف اتحاد نہیں ہے- اگر ہم ایک ہوجائیں تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے-
 

image

ہماری ویب: کس چیز نے آپ کی پڑھائی کو سب سے زیادہ متاثر کیا؟
سدرہ محمد حسین= لوڈشیڈنگ اور حالات کی خرابی نے سب سے زیادہ متاثر کیا-

ہماری ویب: کیا نصابی کتابوں کے علاوہ بھی اور کتابوں کا مطالعہ بھی کرتی ہیں؟
سدرہ محمد حسین= ویسے تو نصابی کتب ہی کافی ہیں لیکن اگر ضرورت محسوس ہوتی تھی تو دوسری کتب کا مطالعہ کرتی تھی-

ہماری ویب: کالج میں طلبا تنظیموں کا وجود ہونا چاہیے؟
سدرہ محمد حسین= نہیں ہونا چاہیے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Announcement of result or Preparation of result is very easy but successfully passing the Examination is very hard. Those students can evaluate who gets leading position in the results and make their parents and teachers proud. These students should be encouraged at every stage. On this purpose Hamariweb has chit chat with position holders of the Pre-Medical.