دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت مکمل

گزشتہ 6 سالوں سے زیرِ تعمیر دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت آخرکار مکمل ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی اسے دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے-

یہ عمارت چین میں تعمیر کی گئی ہے جسے شنگھائی سینٹرل ٹاور کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس عمارت کی اونچائی 2073 فٹ ہے-
 

image


گزشتہ اتوار جب اس عمارت کی تعمیر اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوئی تو اس وقت بلندی پر کام کرنے والے تعمیراتی کارکنوں کی تصاویر بھی کیمرے میں قید کی گئیں- ان تصاویر کو دیکھ کر کارکنوں کی خوشی اور جوش کا اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا ہے-

یہ ورکر حفاظتی رسیوں سے آراستہ ہوکر دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کے سب سے بلند حصے پر بیٹھے ہیں -

اس عمارت کو گزشتہ سال ہی چین کی سب سے بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا تھا لیکن ٹاور کے آخری حصے کی تعمیر کے بعد اب یہ عمارت عالمی پوزیشن حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی اور اسی بلند ترین چھت نے اس پوزیشن کو محفوظ بھی بنا دیا ہے-

اس وقت دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ ہے جس کی اونچائی 2716 فٹ ہے اور اب شنگھائی ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز رکھتی ہے-
 

image

یہ عمارت 2008 سے زیرِ تعمیر تھی اور اس کی تعمیر پر آنے والی لاگت 4.2 بلین ڈالر ہے-

اس عمارت کے بنیادی ڈھانچے میں استعمال کیے جانے والے میٹریل میں کنکریٹ٬ گلاس اور اسٹیل شامل ہے-

121 منزلہ شنگھائی ٹاور کا افتتاح اگلے سال کیا جائے گا- یہ عمارت دفاتر٬ دکانوں٬ عوامی مقامات کے علاوہ 320 کمروں کے حامل ایک ہوٹل پر مشتمل ہوگی- اور یہ دنیا کا سب سے بلند ترین ہوٹل ہوگا-

اس شاندار عمارت میں 106 لفٹیں نصب ہوں گی اور لفٹ کی حد رفتار فی سیکنڈ 59 فٹ ہوگی-
 

image

اس عمارت کی تکمیل کے بعد امکان ہے کہ شنگھائی شہر کو عالمی مالیاتی مرکز کا درجہ حاصل ہوجائے گا جبکہ یہ پہلے دنیا کا سب سے مصروف ترین کنٹینر پورٹ ہے-

گزشتہ سال ایک تقریب کے موقع پر چینی ماہر تعمیرات Jun Xia کا کہنا تھا کہ “ شنگھائی سینٹرل ٹاور اور اس جیسی دیگر عمارات جیسے کہ Jin Mao ٹاور اور شنگھائی ورلڈ فنانشل سینٹر ہمارے ماضی اور حال کی شاندار نمائندگی کریں گی- اور ان کو دیکھ کر چین کے لامحدود مستقبل کا اندازہ لگایا جاسکے گا“-

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اگلے سال کے وسط میں اس عمارت کا افتتاح کر دیا جائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Standing at a staggering 2,073 feet, China's Shanghai Central Tower has reached its peak following nearly six years of construction. With a cheer, a wave and a peace sign, construction workers were pictured on Sunday putting the finishing touches to what has been hailed a symbol of 'China's boundless future'.