پاکستانی کمانڈو دنیا کی بہترین فورسز میں شامل

دنیا کے تقریباً تمام ممالک اپنی آرمی میں ایک اسپیشل آپریشن فورس رکھتے ہیں جو کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال یا خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتی ہیں- ایسی ہی ایک اسپیشل آپریشن فورس پاکستان بھی رکھتا ہے جسے اسپیشل سروس گروپ ( ایس ایس جی ) کے نام سے جانا جاتا ہے-
 

image


حال ہی میں پاکستان کی اسپیشل فورس کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ اسے دنیا کی دس بہترین اسپیشل فورسز کی فہرست میں شامل کیا گیا- یہ فہرست دنیا بھر کی مسلح افواج میں معتبر سمجھے جانے والے جریدے آرمڈ فورسز ہسٹری میوزیم نے مرتب کی ہے-

فہرست کے مطابق پاکستان کا یہ اسپیشل سروسز گروپ نویں نمبر پر ہے جبکہ اس کا روایتی حریف ہندوستان ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں۔

پاکستان کی اس فورس کو یہ اعزاز دس خصوصیات کی بنا پر حاصل ہوا جس میں سپیشل آپریشنز، غیر روایتی حربی صلاحیت، فارن انٹرنل ڈیفینس، براہ راست ایکشن، مغویوں کو بازیاب کرانا، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اور خصوصی دیکھ بھال سمیت دیگر شامل ہیں۔
 

image

جریدے کی شائع کردہ اس فہرست کے مطابق دنیا کی سب سے بہترین فورس برٹش ایس اے ایس ہے جبکہ دوسرا نمبر امریکی نیوی سیل ٹیم سکس کو حاصل ہے اور دنیا کی تیسری بہترین فورس یو ایس آرمی ڈیلٹا فورس ہے-

فہرست کے مطابق اسرائیلی شیاٹی 13 چوتھے، جرمن جی ایس جی 9 پانچویں، پولش گروم چھٹے، فرنچ آرمی سپیل فورسز بریگیئڈ ساتویں، آسٹریا ایکو کوبرا آٹھویں، پاکستان نویں اور رشین اسپیٹسناز دسویں نمبر پر موجود ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Almost all of the countries in the world form a special operations force within their militaries, in order to cope with any unprecedented threat or situation. Pakistan also has a special operations force, known as the Special Services Group (SSG), which was ranked among the ten best special forces of the world, by an international journal.