کھیلوں کا بادشاہ بادشاہوں کا کھیل-پولو

کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل پولو بلتی زبان کا لفظ ہے اس کے معنی گیند کے ہیں۔ پو ری دنیا میں اسی نام سے پکا را جا تا ہے۔ بلتستان میں کھیلے جا نے والی پولو فری سٹائل ہے اس میں فا ول وغیرہ کا تصور نہیں ہے۔ ہر گول کے بعد ٹیموں کی سا ئڈ تبدیل ہو تی ہے اور گول کرنے والی ٹیم کا ایک کھلاڑی گیند کو ہٹ لگا تے ہیں۔ پو لو بلتستان کا قدیمی اور ثقا فتی کھیل ہے۔ پولو کی ابتدا کے با رے میں خیال ہے کہ قبل مسیح میں مشہوردیو مالائی بادشاہ کیسر کے زمانے میں ہوئی ۔ جو دو گرو ہو ں کے درمیان جنگ کا قصہ ہےکیسر کی رانی کو کسی دوسرے ملک کے بادشاہ نے اغوا کر لی اس نے رانی کی بازیابی کے لئے حملہ کیا۔ اس جنگ میں کیسر نے فتح حا صل کر لی اور رانی بازیاب کر لی۔ اس کے سلطنت کے با سیوں نے اس واقع کی منا سبت سے فتح کی نشانی کے طور پر پولو کھیلنے کا اغاز کیا۔ ہزاروں سال قبل قراقرم کے ڈھلوانوں میں کھیلے جانے والے اس کھیل نے دنیا کی تا ریخ میں پولو متعارف کرایا راجہ علی شیر خان انچن کے زمانے میں جہان دیگر فنون کو عروج ملا وہا ں پولو اور موسیقی کو بھی عروج حا صل ہوا

پولو کے زوال کے اسباب
پولو کو ہر زمانے میں راجاوں کی سر پرستی حا صل رہی ہے جب سے بلتستان سے راجا وں کی حکومت کا خا تمہ ہو ا ہے پولو کا کھیل بھی زوال کاشکار ہوا زمانے کی ترقی کساتھ ذرا ئع امدو رفت کی سہولیا ت میسرانے سے گھو ڑا پا لنے کا رواج بھی ختم ہو تا جا رہا ہے بلتستان دنیا کا سرد ترین خطہ ہونے کی وجہ سے یہاں سردیوں میں سبزہ نا یاب ہو جاتا ہے مہنگائی اور دوسرے ضروریات زندگی میں اضا فہ ہونے کی وجہ سے اب گھو ڑا پا لنا عام کھلا ڑیوں کے بس سے باہر ہے۔

بلتی میں پولو گراونڈ کو شغرن کہتے ہیں
مقپون پو لو گراونڈ سسی۔
مقپون پولو گراونڈ میندی روندو
ستک پو لو گراونڈ
شوت پولو گراونڈ
طورمک پولو گراونڈ
مقپون پولو گراونڈ گمبہ سکر دو
شا ہی پو لو گراونڈ سکر دو
یبگو پولو گراونڈ کریس
عماچہ پولو گراو نڈ شگر
یبگو شا ہی پولو گراونڈ خپلو
کھر کوہ پولو گراونڈ
تھلے پولو گراونڈ
بلغار پولو گراونڈ
سلینگ پولو گراونڈ
سکسا پولو گراونڈ
ڈاو پولو گراونڈ
کوستینگ پولو گراونڈ
کواس پولو گراونڈ
چھوار پولو گراونڈ
پر تک پولو گراونڈ ( جو اب اصل حالت میں نہیں)
پیون پولو گراونڈ
ہلدی پولو گراونڈ
غورسےپولو گراونڈ
سورمو پولو گراونڈ (جو اب اپنی اصل حا لت میں نہیں)
تھغس پولو گراونڈ
پھڑاوا پولو گراونڈ
دم سم پولو گراونڈ
سیت پولو گراونڈ
غا غولو پولو گراونڈ
میند یک پولو گراونڈ
کندوس پولو گراونڈ
مچلو پولو گراونڈ (جو اب اپنی اصل حا لت میں نہیں)
کھانے پولو گراونڈ (جو اب اپنی اصل حا لت میں نہیں)
بدھیپولو گراونڈ
ستقپی پولو گراونڈ
شیلا پولو گراونڈ
سیرمیک پولو گراونڈ
بیانا رینگمو پولو گراونڈ
مقپون پولو گراونڈ طولتی کھرمنگ
مہدی اباد پولو گراونڈ
اولڈینگ پولو گراونڈ
ہر غوسل پولو گراونڈ
ہرینگو پولو گراونڈ
اولڈینگ بروق پولو گراونڈ
غبیار سہ (دیو سا ئی ) پولو گراونڈ
سدپارہ پولو گراونڈ
گلتری پولو گراونڈ


گلگت کے پولو گراونڈز کے نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شا ہی پولو گراونڈ گلگت
کریم اباد پولو گراونڈ ہنزہ
گو جال پولو گراونڈ
گا ہکوچ پولو گراونڈ غذر
استور پولو گراونڈ
شندور پولو گراونڈ

پولو اور مو سیقی میں جسم و جان کا رشتہ ہے مو سیقی کے بغیر پولو کو گونگا پولو کہا جا تا ہے ۔ بلتی مو سیقی کے ضخا مت کا اس بات سے اندا زہ لگا یا جا سکتا ہے کہ صر ف گا شو پا نامی ساز میں دھنوں کی تعداد بارہ اور ذیلی ساذوں کی تعداد تین درجن ہے۔ یہ دھنیں اب بھی رائج ہیں۔ بلتی مو سیقی میں پولو کے لئے بہت سا ری دھنیں اور ساز مو جود ہیں۔ یہا ں میں دلچسپی کی خا طر پولو والے دن بجاے جانے والی دھنوں کا مختصر ذکر کرتا ہوں۔

پولو والے دن صبح سویرے مو سیقار راجہ کے محل میں ایک دھن بجا تے ہیں جسے ذکری کہیتے ہیں۔ ذکری کے بعد شا دیان پھر جب پولو کے کھلاڑی اور راجہ گھو ڑے پہ سوار ہوتے تو ۔مقپون ستن لہ شخفہ، نامی ساز اور پولو گراونڈ کی ظرف روانگی کے وقت لستیانگ خلونگو ، راستے میں لم کاراس ساز کی تین مزید قسمیں ہیں جب پولو گراونڈ پہنچتے ہیں تو روانی نامی دھنیں بجاے جا تے ہیں۔ کھیل شروع ہو تے ہی مختف دھنوں اور سازوں سے کھلاڑیوں اور شا ئقین کے جوش کو میں اضا فہ کیا جا تا ہے۔ گول کرنے کے بعد گیند کو ہٹ لگا تے ہوئے بھی کھلاڑی کے حیثیت کے مظابق ساز بجا یا جاتا ہے۔ کھیل کے اختتام پر اجماعی رقص کیا جا تا ہے جن میں ہرمق ہرژیس، پون پون اور ستر قپہ رگو فچوس نامی ساز بجاتے ہیں۔

پولو کی طرح اب سازندوں کی تعداد بھی کم ہو تا جا رہا ہے۔ گو کہ لو گو ں کے شو ق اور ذاق میں کو ئی کمی نہیں ائی۔ یہی صورت حال رہی تو ڈر ہے کہ یہ خوبصورت اور دلوں کو چھو لینے والی مو سیقی بھی جلد معدوم ہو جا ئے گی۔

ویسے تو ہر علاقے میں پولو ٹورنا منٹ منعقد کراتے ہیں لیکن ان مییں جشن آزادی پا کستان جشن آزادی گلگت بلتستان اور جشن بہاراں کے مو قع پر گلگت ۔ سکردو۔ گانچھے۔ استور اور ہنزہ میں ایک ہفتہ پر محیط ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا تا ہے ۔ان میں شندور فیسٹول کو ایک خاص اہمیت حا صل ہے جشن سکردو اور جشن گا نچھے کے نام سے دو الگ الگ میلے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر وادی اور ہر گا وں میں سال کے کسی نہ کسی مہنے میں کھیلوں کا انعقد کیا جاتا ہے جن میں پولو کو سر فہرست رکھا جا تا ہے-
Javeed akhtar machulvi
About the Author: Javeed akhtar machulvi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.