انوکھی گاڑی٬ ایک لیٹر میں 2000 میل

فرانس سے تعلق رکھنے والے چند طالب علموں نے ایک ایسی گاڑی تیار کی ہے جو صرف ایک لیٹر ایندھن سے 2000 کلومیٹر تک کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-
 

image


'مائیکرو جول' نامی یہ گاڑی تیار کرنے والے نوجوان لا جولیوری کالج کے طالب علم ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گاڑی میں ایک وقت میں صرف ایک ہی شخص لیٹ کر سفر کرسکتا ہے۔

یہ منفرد گاڑی ایک گیلن پیٹرول میں 9400 کلومیٹر جبکہ ایک لیٹر پیٹرول میں 2072 میل تک کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے٬ اس گاڑی کا وزن صرف 35 کلو گرام ہے اور اسے کاربن فائبر سے بنایا گیا ہے۔

اس گاڑی کو چلانے والے ڈرائیور کا وزن کم از کم 50 کلو گرام ہونا ضروری ہے جبکہ اس میں پیٹرول کے علاوہ ایتھانول کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
 

image

ماہرین کے اندازوں کے مطابق اگر اس گاڑی سے دنیا کا سفر کیا جائے تو اس سفر کی لاگت صرف 26 ڈالر ہوگی۔

اس پراجیکٹ میں شامل ایک طالب علم کے مطابق یہ گاڑی عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن ہی سے چلتی ہے اور اس میں 'کمبسشن انجن' نصب کیا گیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Microjoule is an extremely fuel efficient car that can travel over 2,000 miles on just a single liter of fuel. That sounds ridiculously unbelievable, but it’s true. The carbon fiber vehicle is built to accommodate just one person at a time, lying down, which is a weird way to travel, but who cares, when it covers a 200-mile journey for just 20 cents?