موبائل فون٬ ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ یکجا

تائیوان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اَسوس Asus نے اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی ایسی انوکھی ڈیوائس متعارف کروائی ہے جس میں لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور موبائل فون کو یکجا کر دیا گیا ہے۔

اس ڈیوائس کو تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ہونے والی کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی ایشیا کی سب سے بڑی نمائش کمپیوٹیکس میں متعارف کروایا گیا۔ اس نمائش کا آغاز منگل تین جون کو ہوا اور یہ سات جون تک جاری رہے گی۔
 

image


اسوس کی جانب سے ’ٹرانسفر بُک فائیو‘ نامی یہ ڈیوائس موبائل مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے پہلے قدم کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے-

اس ڈیوائس کے دراصل پانچ موڈ یا حالتیں ہیں۔ اس ڈیوائس کو بطور لیپ ٹاپ استعمال کیا جا سکتا ہے، کی بورڈ سے الگ کر کے بطور ٹیبلٹ کمپیوٹر بھی جو گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر بھی کام کر سکتا ہے اور ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر بھی۔ اس کے علاوہ اس کو بطور اینڈرائڈ موبائل فون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پانچ انچ کی اسکرین والے فون کو ٹیبلٹ کے اندر لگایا جا سکتا ہے جو تھری جی کے مقابلے میں چار گُنا تک انٹرنیٹ اسپیڈ فراہم کر سکتا ہے۔ جب اسے لیپ ٹاپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہو تو اس کے ہارڈ ویئر میں موجود محض ایک بٹن کو دبانے سے یہ دو مختلف آپریٹنگ سسٹمز پر شفٹ ہو سکتا ہے۔
 

image

اسوس دراصل کمپیوٹرز کے ’مدر بورڈز‘ بنانے کے حوالے سے اپنی پہچان رکھتی ہے لیکن اب یہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی ٹیبلٹ کمپیوٹر فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔ پرسنل کمپیوٹر کی فروخت کے حوالے سے عالمی سطح پر اس کا نمبر پانچواں ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Probably one of the most interesting products that you will see come out of this year’s Computex has just been announced by ASUS. You could say that the Transformer Book V has a bit of an identity crisis, because as its name implies, it features five different operating modes.