پاکستان: سمندر میں اڑنے والی مچھلیاں دریافت

پاکستانی زمین معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے جبکہ اس کے سمندر بھی نایاب آبی حیات سے بھرپور ہیں-اور اب قدرت کی اس فیاضی کی ایک جھلک بلوچستان کے سمندروں میں بھی دیکھنے آئی ہے جہاں نایاب نسل کی ایک اڑنے والی مچھلی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے-
 

image


بلوچستان کے ساحل سے ملنے والی اس مچھلی کو اسپائن ٹيل موبيولا نامی مچھلی کہا جاتا ہے جبکہ اردو میں اسے کارينج مچھلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کارینج مچھلی کی جسامت 27 فٹ تک چوڑی ہوتی ہے جبکہ یہ 15 سے 20 فٹ تک بلند پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ مچھلی بلوچستان میں سمندری حيات پر ريسرچ کے دوران وائلڈ لائف کی ٹيم کو دریافت ہوئی-
 

image

وائلڈ لائف کے ماہرین کے مطابق جاپانی نسل کی یہ مچھلی دنیا بھر میں معدوم ہورہی ہے جبکہ پاکستانی سمندروں میں اس مچھلی کی موجودگی کو ماہرین نے خوش آئند قرار دیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Mobula is a genus of ray in the family Myliobatidae (eagle rays). Their appearance is similar to that of manta rays, which are in the same family. Species of this genera are often collectively referred to as "flying mobula" or simply "flying rays", due to their propensity for breaching, sometimes in a spectacular manner.