عجیب و غریب قوانین٬ کوئی بھی شکار ہوسکتا ہے

امریکہ سمیت دنیا کئی ترقی یافتہ ممالک میں ایسے متعدد عجیب و غریب قوانین رائج ہیں جو انسان کے وہم و گمان میں نہیں ہوتے اور وہ ان کا شکار بن جاتے ہیں- زیادہ تر ان کا شکار وہ سیاح بنتے ہیں جو ان سے ناواقف ہوتے ہیں، اور خلاف ورزی کرنے کے باعث اپنی قیمتی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ایسے ہی چند قوانین کا ذکر آج ہم اس آرٹیکل میں کریں گے-
 

بدنما گھوڑے کی سواری
امریکی ریاست واشنگٹن کے بعض شہروں میں مقامی حکومتوں نے عجیب و غریب قوانین رائج کر رکھے ہیں۔اس کی ایک مثال شہر ولبر کا وہ قانون ہے جو انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ یہاں کوئی شہری بدنما گھوڑے پر سواری نہیں کر سکتا٬ خلاف ورزی کی صورت میں اس کا اگلا ٹھکانہ جیل ہوگی-

image


کپڑے لٹکانے ہیں ---- لائسنس ہے
نیویارک کا شمار ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دنیا کے جدید ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ لیکن یہاں بھی آپ کی واسطہ عجیب و غریب قوانین سے پڑے گا۔ جیسے کہ اگر آپ کو بالکونی یا صحن میں رسی وغیرہ پر کپڑے لٹکانے ہیں تو اس کے لیے پہلے آپ کو باقاعدہ طور پر لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ بغیر لائسنس کپڑے لٹکائے پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔

image


چوک میں بیٹھنا منع ہے
وینس کا مشہور چوک سینٹ مارک اسکوائر کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہاں کئی سڑکیں آ کر آپس میں ملتی ہیں۔ جس کی وجہ سے سینکڑوں سیاح اس اسکوائر میں ڈیرہ جمانے لگے تھے۔ لیکن جب اسکوائر میں سیاحوں کی کثرت ہو گئی، تو وہاں ٹریفک جام ہونے لگا۔ یہ صورتحال دیکھتے ہوئے حکومت نے چوک میں بیٹھنے پر پابندی لگادی۔ اگر کسی کو وہاں بیٹھے ہوئے دیکھ لیا جائے تو پہلے نرمی سے اسے پابندی کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے اور نہ ماننے کی صورت میں تھانے لے جایا جاتا ہے-

image


اپنا کوڑا اپنے کوڑے دان میں
امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر بریمرٹن (Bremerton) کی حدود میں جو شہری اپنا کوڑا کسی دوسرے کے کوڑے دان میں پھینکتے ہوئے پکڑا جائے تو اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ اپنا کوڑا اپنے کوڑے دان میں ہی پھینکیں-

image


کبوتروں کو دانہ ڈالنا منع ہے
اٹلی کے شہر وینس کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں کیا جاتا ہے اور ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس شہر کا رخ کرتی ہے۔ لیکن وینس جانے والے سیاحوں کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ وہاں کبوتروں کو دانہ ڈالنا غیر قانونی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دانہ ڈالنے سے کبوتروں کی آبادی بڑھتی ہے۔ جس سے شہر میں مختلف بیماریاں پھیل جاتی ہیں۔ مشہور امریکی شہر سان فرانسسکو میں بھی کبوتروں کو دانہ ڈالنا ممنوع ہے۔

image


ریزگاری نہیں چاہیے
ہمارے ملک میں بچوں اور بڑوں کی ایک کثیر تعداد بچت کے حوالے سے سکے جمع کرنے کی شوقین ہوتی ہے اور جب تو ان سے جان چھڑانی ہو تو انھیں کسی دکان دار کے حوالے کر کے کرنسی نوٹ حاصل کرلیے جاتے ہیں۔ مگر کینیڈا میں ایسی حرکت نہیں کرسکتے۔ کینیڈا کے قانون کے مطابق دکان داروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ ریزگاری لینے سے انکار کر دیں۔ مثلاً اگر آپ ایک سینٹ کے پندرہ بیس سکے دیں، تو وہ انھیں لینے سے انکار کر سکتے ہیں اور یہ ان کا قانونی حق ہے۔

image


جاپان میں وکس انہیلر نہ لے جائیں
جاپان کا شمار انتہائی ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے اور یہاں ایک قانون کے مطابق میڈیکل اسٹور والے ً الرجی اور امراض تنفس سے متعلق ادویہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت نہیں کر سکتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوا کو ڈاکٹری نسخے کے بغیر جاپان لانا بھی ممنوع ہے۔

image


ٹینکی دیکھ لیں کہیں پیٹرول نہ ختم ہوجائے
اس بات سے ہر شخص بخوبی واقف ہے کہ اگر راستے میں اچانک پٹرول ختم ہو جائے تو انسان کیسی مصیبت میں گرفتار ہوجاتا ہے؟ لیکن جرمن شاہراہوں(آٹوبان) پر پٹرول ختم ہونا پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جرمن شاہراہیں بہت طویل ہوتی ہیں اور ان پر سوائے ایمرجنسی کے کسی کو رکنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جرمن قانون اچانک پیٹرول ختم ہوجانے کو ڈرائیور کی غلطی قرار دیتا ہے کہ اس نے سفر شروع کرنے سے پہلے ٹینکی میں پیٹرول کو چیک کیوں نہ کیا؟

image


یہاں کھانا پینا منع ہے
فلورنس اٹلی کا مشہور ترین شہر ہے۔ اس شہر میں کئی تاریخی عمارات اور چرچ واقع ہیں جنہیں دیکھنے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے بہت سے سیاح اس شہر کے ایک انوکھے قانون کی وجہ سے اپنی خاصی بھاری رقم سے جرمانے کے طور پر ادا کر بیٹھتے ہیں۔ قانون یہ ہے کہ فلورنس کے کسی چرچ کی سیڑھیوں یا صحن میں بیٹھ کر کھا پینا ممنوع ہے- اور ایسا کرتے ہوئے اگر چرچ انتظامیہ یا بلدیہ شہر کے کسی ملازم نے دیکھ لیا، تو آپ کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Law is a set of rules and policies that is implemented in a specific city, state or country and to be followed by the inhabitants of that place. Every single state and country has their own specific law about property, criminals, contracts, business and much more.