خوفناک مقامات جہاں اب کوئی نہیں رہتا

لوگ محلوں٬ یادگاروں اور خوبصورت مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہیں جن سے ماضی کی کئی کہانیاں وابستہ ہوتی ہیں- لیکن وہ دنیا میں موجود بہت سے ایسے ویران مقامات کے بارے میں نہیں جانتے جہاں کبھی زندگی کی رونقیں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہوا کرتی تھیں- لیکن مختلف حادثات و واقعات کے سبب ان مقامات سے یہ رونقیں روٹھ گئیں اور یہاں اب کوئی نہیں رہتا ہے- ان مقامات کی ویرانی دیکھ کر انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے-
 

Pripyat, Ukraine
یوکرین واقع اس شہر کی آبادی 50 ہزار ہوا کرتی تھی لیکن 1986 میں ہونے والے چرنوبل کیمیائی پاور پلانٹ کے حادثے کے بعد اب یہ مکمل طور پر خالی ہے- اس مقام کی ویرانی کی وجہ تابکاری کے اثرات ہیں اور ماہرین کے مطابق ہزاروں سال تک یہاں تابکاری کے اثرات رہیں گے-

image


Mirny Diamond Mine, Eastern Siberia
یہ ہیرے کی کان روس کے علاقے مشرقی سائبریا میں واقع ہے- اور یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانوں کا تعمیر کردہ سوراخ ہے- اس کی تعمیر اسٹالن نے کی لیکن اس کان کے استعمال کو اس وقت ترک کردیا گیا جب مزید کھدائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-

image


Seneca Lake, New York
یہ ایک فارم ہاؤس ہے جو کہ نیویارک کے علاقے سینیکا لیک میں واقع ہے- لیکن اب اسے قدیم گاڑیوں قبرستان کے طور پر جانا جاتا ہے-

image


Ryugyong Hotel in Pyongyang, North Korea
شمالی کوریا کے علاقے پیانگ یانگ میں واقع اس ہوٹل کا آغاز ملک میں آنے والی قحط سالی سے چند سال قبل کیا گیا- 2008 میں اس 105 منزلہ عمارت کو 150 ملین ڈالر کی لاگت کے شیشے سے آراستہ کیا گیا تھا- یہ عمارت دیکھنے میں باہر سے مکمل نظر آتی ہے مگر اندر کی جانب سے نامکمل ہے اور اس پر کام بھی ترک کردیا گیا ہے-

image


The Willard Asylum
یہ پاگل خانہ 1865 میں تعمیر کیا گیا جبکہ اسے 1995 میں بند کردیا گیا- اور اپنے عروج کے وقت یہاں 4000 مریض داخل تھے- ایک اندازے کے مطابق اس جگہ 50 ہزار سے زائد مریض داخل رہے اور موت کا شکار ہوئے-

image


Sanzhi UFO Houses in San Zhi, Taiwan
تائیوان کے علاقے San Zhi میں واقع ان گھروں کی تعمیر 1978 میں کی گئی- یہ تعمیر امریکی فوجی افسران کے گھروں سے متاثر ہو کر کی گئی- لیکن سرمایہ کاری میں ہونے والے نقصانات کے باعث یہ کبھی مکمل نہ ہوسکے-

image


Six Flags Jazzland in New Orleans, Louisana
Louisana کے علاقے نیو اورلینز میں واقع یہ مقام شدید سمندری طوفان قطرینہ کی وجہ سے تباہ و برباد ہوگیا- اس کے بعد سے اس کا استعمال ترک کردیا گیا اور آج تک یہ ویران ہے-

image


The Bannerman Castle in Pollepel Island, New York
نیویارک کے Pollepel جزیرے پر واقع یہ محل Francis Bannerman VI نے تعمیر کروایا- اس محل کی تعمیر کا مقصد امریکی فوجی ساز و سامان کو ذخیرہ کرنا تھا- لیکن 1920 میں یہاں رکھا گیا کچھ گولہ بارود پھٹ گیا جس کی وجہ سے محل کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا- اسی وجہ سے محل کا استعمال بھی ترک کردیا گیا-

image


Disney’s Discovery Island in Lake Buena Vista, Florida
فلوریڈا میں واقع بیونا وسٹا کے علاقے میں موجود اس جزیرے کی ویرانی کا سبب چند افواہیں بنیں- ان افواہوں میں سب سے قابل ذکر افواہ ایک ایسے جراثیم کی دریافت کے حوالے سے تھی جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ انسانوں کو قتل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image

Hashima Island in Japan
جاپان میں واقع اس جزیرے پر کوئلہ بکثرت پایا جاتا تھا اور اسی وجہ سے ایک دور میں اس مقام پر 5 ہزار سے زائد کان کن رہائش اختیار کیے ہوئے تھے- لیکن جب پیٹرول کو کوئلے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جانے لگا تو اس جگہ کا استعمال بھی ترک کردیا گیا- اور اب یہ مقام بالکل ویران ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

People like to visit palaces, monuments, historical walls and popular statues because they tell the stories of past time. At same time they unknown about many ghostly abandoned places in the world. In fact such ruined places can also reveal many informations about people once lived there, purpose behind construction of that place, lifestyle of people at that..etc.