پاکستانی پاسپورٹ بدترین قرار٬ 32 ممالک میں بغیر ویزہ داخلہ

اگر آپ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں تو پھر یہ بھی جان لیجیے کہ آ پ کو دنیا میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہے۔ دنیا کے اکثریت ممالک آپ کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے قبل آپ سے کافی سخت اور تکلیف دہ سوالات کریں گے۔

مختلف ممالک میں شہریت حاصل کرنے کے لئے خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہینلی اینڈ پارٹنرز نے حال ہی میں ویزے کی پابندیوں کی بنیاد پر عالمی درجہ بندی پر مبنی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس درجہ بندی میں وہ ممالک سب سے اوپر ہیں جن کے شہری زیادہ سے زیادہ ممالک میں ویزے کے بغیر جا سکتے ہیں ۔
 

image


ویزہ پابندی انڈیکس کی رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کو سفر کے حوالے سے بدترین قرار دیا گیا ہے-

دنیا کے صرف 32 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہری بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں ۔ اور یہ دنیا کے 218 ممالک میں سے صرف ایک انتہائی قلیل تعداد ہے جو ہمیں آزادانہ سفر کی سہولت دیتی ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ اس عالمی درجہ بندی میں پاکستان 91 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ اس کے ساتھی ممالک میں صومالیہ ، عراق اور افغانستان شامل ہیں- پاکستان پر ان سفری پابندیوں کی بنیادی وجہ ایک عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی ہے- \
 

image

سروے کے مطابق برطانیہ٬ فن لینڈ اور سوئیڈن پہلے نمبر ہیں اور ان ممالک کے شہری دنیا کے 173 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں جبکہ امریکہ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے شہریوں کو 172 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہونے کی اجازت ہے-

اس فہرست میں انڈیا 72ویں نمبر پر ہے اور اس کے شہری 52 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہوسکتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش 85ویں نمبر ہے جس کے شہریوں کو دنیا کے 41 ممالک میں بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت ہے-

رواں سال اپریل کے آغاز میں کویت نے بھی پاکستان سے ویزا فری کی یہ سہولت واپس لے لی ہے- یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب کویت نے اپنی نئی ویزہ پالیسی جاری کرتے ہوئے ویزہ جاری کرنے کے تمام اختیارات اپنے قونصل خانوں اور سفارت خانوں کو منتقل کیے-
 

image

کویت نے اپنی ویزہ فری داخلے کی فہرست سے پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر پانچ ممالک کے ناموں کو خارج کیا-

2011 میں کویت نے 6 ممالک کے شہریوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جن میں پاکستان٬ شام٬ ایران٬ یمن٬ عراق اور افغانستان کے شہری شامل تھے-

کویت نے مذکورہ ممالک پر 2011 میں ہی یہ پابندی نافذ کردی تھی جس کی بنیادی وجہ ان ممالک میں امن و امان کی خراب صورتحال تھی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani passport remain one of the worst to travel with according to the Visa Restriction Index. The report, prepared by the Henley & Partners, ranked Pakistan at 91st along with Somalia, followed by only Iraq and Afghanistan at 92 and 93 respectively.