تاریخی کھنڈرات میں موجود لگژری ہوٹل

کیا آپ کھنڈرات اور ہزاروں سال پرانی غاروں میں موجود کسی لگژری ہوٹل کے وجود کا تصور بھی کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر آج ایک ایسے ہی شاندار ہوٹل کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے- ترکی کے تاریخی علاقے Cappadocia میں موجود کھنڈرات٬ غاروں اور گھروں کی مرمت کر کے انہیں ایک شاندار لگژری ہوٹل کی شکل دی گئی ہے- ان پتھروں سے بنے اسٹرکچر کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ فارسیوں کے گھر ہوا کرتے تھے جبکہ ابتدا میں یہ غار عیسائی رومیوں کی رہائش گاہ ہوا کرتے تھے- اس لگژری ہوٹل میں 30 کمرے اور سوئٹس موجود ہیں اور اس کے مالک Ömer Tosun ہیں- عمر کہ قدیم اشیاﺀ جمع کرنے کے شوقین ہیں اور ان کے اس شوق کی جھلک اس لگژری ہوٹل میں بھی دیکھی جاسکتی ہے-
 

image
ترکی کے تاریخی مقام Cappadocia میں تعمیر کیا گیا یہ میوزیم ہوٹل سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے٬ کیونکہ اس لگژری ہوٹل میں غاروں کی ایک بھول بھلیاں موجود ہے-
 
image
اس ہوٹل کی چھت پر بیٹھ کر مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اردگرد کا انتہائی دلکش اور حسین نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے-
 
image
ہوٹل کے فائیو اسٹار کمروں میں ٹھہرنے والے مہمانوں کا واسطہ پتھروں کے اسٹرکچر سے پڑتا ہے جس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے-
 
image
میوزیم ہوٹل کے مالک جن کا تعلق ترکی سے ہے٬ کا کہنا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ یہاں آنے والے مہمانوں کو ایسا محسوس ہو کہ جیسے وہ میوزیم میں حقیقی زندگی گزار رہے ہیں-
 
image
اس تاریخی ہوٹل سے مہمان پہاڑوں پر اڑتے گرم ہوا کے غباروں کا نظارہ بھی کرسکتے ہیں-
 
image
ہوٹل میں موجود غاروں کی طرز پر بنا ایک کمرہ جس کی دیواریں ہزاروں سال پرانی ہیں-
 
image
پورے ہوٹل میں جگہ جگہ تاریخی اشیاﺀ اور نوادرات رکھے گئے ہیں٬ ان اشیاﺀ اور نوادرات کا تعلق 16ویں صدی سے ہے-
 
image
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل میں آنے والے مہمانوں کو کھانا پکانے کے طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں٬ اس کے علاوہ ہوٹل میں آرام و سکون کے لیے مساج سینٹر بھی بنایا گیا ہے-
 
image
اس ہوٹل میں گولف ڈرائیو رینج کے علاوہ ایک خوبصورت گارڈن بھی موجود ہے-
 
image
ہوٹل میں ایک سوئمنگ پول بھی موجود ہے جسے تاریخی کھنڈرات سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس کے اردگرد خوبصورت لیمپ بھی لگائے گئے ہیں-
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

For history buffs who like the five-star treatment, it's the ultimate holiday. The Museum Hotel in Cappadocia has been restored and renovated from ruins, caves, and houses to become the region's first luxury hotel - costing up to £1,200 a night. The stone structure dates back thousands of years, previously home to Hittites, Persians and early Christian Romans who lived in the caves that now offer high-end accommodation.