دنیا کی بلند ترین واٹر سلائیڈ کی تیاری

امریکی شہر کینساس میں دنیا کی بلند ترین واٹر سلائیڈ بنانے کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینساس سٹی کے ایک واٹر پارک میں 17 منزلوں پر مشتمل Verrucktنامی اس خطرناک واٹر سلائیڈ کے اوپر پہنچنے کیلئے 264 سیڑھیاں چڑھنی پڑیں گی-
 

image


اس کے بعد اس پر بیٹھا شخص 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب سفر کرتے ہوئے پانی میں گِرے گا۔

ماہر انجینئرز کی زیرِ نگرانی بننے والی اس سلائیڈ کو 23 مئی کو عوام کیلئے کھول دیاجائیگا۔
 

image

واضح رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین واٹر سلائیڈ کا اعزاز برازیل کی واٹر سلائیڈ کے پاس ہے جو 134.5فٹ بلند ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A 17-storey water slide is set to become the world's tallest, fastest and steepest when it opens next year. Riders of the Verruckt - German for Insane - will be sent down in four-person inflatable rafts at more than 65mph.