ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر مچھلی تلنے والا شخص

ابلتے ہوئے تیل کی چند چھینٹیں بھی کسی کو جھلسا دینے کے لیے کافی ہوتی ہیں لیکن دنیا ایک حیرت انگیز شخص بھی موجود ہے جو ابلتے ہوئے تیل سے بھری کڑاہی میں اپنا پورا ہاتھ ڈال دیتا ہے لیکن اسے کچھ بھی نہیں ہوتا-

نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے 65 پریم سنگھ تلی ہوئی مچھلی فروخت کرتے ہیں- اور جب وہ مچھلی تلنا شروع کرتے ہیں تو وہاں یہ نظارہ دیکھنے والوں کا ایک ہجوم لگ جاتا ہے٬ کیونکہ وہ 200 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر ابلتے ہوئے آئل میں اپنا ہاتھ ڈال کر مچھلی تلتے ہیں-
 

image


حیرت کی بات یہ ہے کہ پریم سنگھ ہمیشہ ہاتھ جلنے یا کسی اور نقصان کے پہنچنے سے محفوظ رہے ہیں-

پریم سنگھ کہتے ہیں کہ وہ گزشتہ 25 سال سے اسی طرح ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر مچھلی تل رہے ہیں اور اب تو انہیں کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا-
 

image

پریم سنگھ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میرا ہاتھ گرم تیل میں چلا گیا اور اس کے بعد دوبارہ پھر ایسا ہی ہوا جس پر مجھے احساس ہوا کہ مجھے کسی قسم کا نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا-

YOU MAY ALSO LIKE:

When Prem Singh was asked to lend a helping hand frying fish at his family restaurant he took it rather too literally. The chef, 65, has become famed in the backstreets of Old Delhi for his unique ability to plunge his bare hands into searing cooking oil.