ہاتھ کو ٹخنے سے جوڑ دیا گیا

چین میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کا ہاتھ بچانے کے لیے اسے عارضی طور پر اس کے ٹخنے سے جوڑ دیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شیاؤ وئے نامی اس شخص کا ہاتھ کام کے دوران حادثے میں کٹ گیا تھا اور اسے فوری طور پر واپس بازو کے ساتھ جوڑنا ممکن نہیں تھا۔
 

image


وئے کے ہاتھ کو زندہ رکھنے کی غرض سے اور عارضی طور پر خون کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے اسے ٹخنے سے جوڑ دیا گیا ہے۔

ایک ماہ بعد ڈاکٹر اس قابل ہوں گے کہ ان کے ہاتھ کو ٹانگ سے الگ کر کے واپس بازو کے ساتھ منسلک کر دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق چانگ شا نامی علاقے کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شیاؤ وئے کے کئی آپریشن ہوں گے لیکن وہ پر امید ہیں کہ ان کا ہاتھ دوبارہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔
 

image

حادثے میں شیاؤ وئے کا ہاتھ کٹنے کے علاوہ ان کا بازو بھی کچلا گیا ہے۔ اس کے لیے پہلے اسے مناسب حالت میں لانا ضروری ہے، جس کے بعد ہی ہاتھ کو اس سے جوڑا جائے گا۔

جسم کے کسی حصے کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے جسم پر کسی اور جگہ جوڑ دینا اب معمول کی بات ہے۔ تاہم اس کے لیے عموماً بغل کا انتخاب کیا جاتا ہے کیونکہ وہاں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Chinese doctors have saved a man's severed hand by grafting it to his ankle, it is reported. Xiao Wei lost his right hand in an accident at work but could not have it reattached to his arm right away.