مائیکروسافٹ نے نوکیا موبائل فون خرید لیا

مالی اور کاروباری مشکلات سے دوچار فن لینڈ کی کمپنی نے اپنا موبائل فون یونٹ امریکی کمپیوٹر ساز ادارے مائیکروسافٹ کو فروخت کر دیا ہے۔ نوکیا موبائل فون نے ایک دہائی سے زائد عالمی مارکیٹ پر راج کیا تھا۔

ڈوئچے ویلے کے مطابق نوکیا موبائل فون بنانے والے ادارے نے اپنا موبائل فون یونٹ 5.44 بلین یورو یعنی سات ارب ڈالر سے زائد میں بیچا ہے۔ اس فروخت کے ساتھ ہی موبائل ٹیلی فونز کی عالمی منڈی پر برتری قائم رکھنے والے موبائل فون کا عہد فن لینڈ کی کمپنی کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ اس طرح عالمی مالی منڈی میں پھیلی نوکیا موبائل فون کی فروخت کی افواہ اب حقیقت بن گئی۔ نوکیا موبائل فون 14 برس تک عالمی مارکیٹ پر چھایا رہا اور سن 2012 میں اس کی یہ برتری اُس وقت ختم ہو گئی جب جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ کے موبائل فون گلیکسی کی فروخت آگے بڑھ گئی تھی۔
 

image


نوکیا کو پچھلے دو چار سالوں کے دوران ایک طرف امریکی سمارٹ فون ایپل اور دوسری طرف سام سنگ کی مسابقت کا سامنا تھا۔ ان کمپنیوں کے موبائل فونز کی مقبولیت کے بعد نوکیا کمپنی کو شدید مالی اور کاروباری مشکلات کا سامنا تھا۔ سن 2010 میں کمپنی نے مائیکروسوفٹ کے اہم اہلکار اسٹیفن ایلوپ کی خدمات بطور چیف ایگزیکٹو حاصل کیں تاکہ کمپنی کو مالی بھنور سے نکالا جا سکے لیکن یہ بھی فائدہ مند نہیں رہا تھا۔ اب نئی ڈیل کے بعد ایلوپ کو نوکیا موبائل کمپنی یونٹ سے فوری طور پر فارغ کر دیا گیا ہے۔

فروخت کی ڈیل کے بعد نوکیا کمپنی کے تقریباً 32 ہزار ملازمین کو مائیکرو سوفٹ کے ادارے میں کھپایا یا ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ جو ڈیل مکمل ہوئی ہے، اس میں مائیکرو سوفٹ نوکیا کی ٹیکنالوجی اور مشینری کے ساتھ ساتھ کاروبار کے حصول پر 4.6 بلین ڈالر کا سرمایہ صرف ہوا۔ بقیہ رقم نوکیا مارک اور پیٹنٹ کی منتقلی اور حصول پر خرچ کی جائے گی۔ گزشتہ ماہ موجودہ ڈیل کے تناظر میں نوکیا انتظامیہ نے جرمن کمپنی سیمنز کے ساتھ 50 فیصد حصص کو خرید کر اس معاملہ کو بھی طے کر لیا تھا۔ نوکیا انتظامیہ کے مطابق مائیکرو سوفٹ کے ساتھ ہونے والی ڈیل سے کمپنی کو تین ارب سے زائد کا منافع ہوگا اور یہ موجودہ حالات میں استحکام کا باعث ہوگا۔ نوکیا ادارے کو ابھی بھی یقین ہے کہ اُس کا سمارٹ فون لُومیا مستقبل میں ایپل اور سام سنگ گلیکسی کو بھرپور مقابلہ دے سکتا ہے۔
 

image

دوسری جانب ٹیلی کام سیکٹر کی ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ برطانوی ٹیلی فون کمپنی ووڈا فون (Vodafone) نے امریکا میں اپنے وائرلیس بزنس کو فروخت کر دیا ہے۔ ووڈا فون کے کاروبار کو ایک امریکی کمپنی ویریزون (Verizon) کمیونیکیشنز نے 130 ارب ڈالر کے عوض خریدا ہے۔ اس کارباری ڈیل کو ٹیلی کام ورلڈ کا تیسرا بڑا کاروباری سودا قرار دیا گیا ہے۔ ووڈافون کے کاروبار کو حاصل کرنے کے بعد امریکا میں ویریزون موبائل فون سیکٹر کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے اس ڈیل کو نیویارک کے دریا ہڈسن اور لندن کے دریا ٹیمز کا ملن بھی قرار دیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Microsoft and Nokia have just announced that both companies have decided to enter into a transaction whereby Microsoft will purchase substantially all of Nokia’s Devices & Services business, license Nokia’s patents, and license and use Nokia’s mapping services.