کیا کبھی آپ نے ایسے جانور دیکھے ہیں

جانور بھی ہماری دنیا کا ہی ایک حصہ ہیں- ان جانوروں کی لاتعداد اقسام دنیا میں پائی جاتی ہیں جن میں سے بیشتر ہمارے اردگرد موجود ہوتی ہیں- مگر کچھ جانوروں کی چند اقسام ایسی بھی ہیں جو کہ نا تو عام پائی جاتی ہیں اور نہ ہی انہیں کسی چڑیا گھر میں دیکھا جاسکتا ہے- ایسی ہی چند اقسام کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے جو یقیناً آپ کی معلومات میں اضافے کا سبب بنے گا-
 

The Dhole
یہ جانور جنوبی ایشیا اور جنوبی مشرقی سے تعلق رکھنے والے جانور canid کی نسل سے ہے- یہ ہمیشہ ایک بڑے قبیلے کی صورت میں رہتے ہیں- ان کا زیادہ تر شکار درمیانے جسم کا حامل ungulate نامی جانور ہوتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈھول خطرناک جانوروں جیسے دریائی بھینسا یا شیر وغیرہ پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود انسانوں سے خوفزدہ رہتا ہے-

image


Tufted Deer
اس جانور کا تعلق ہرن کی ایک چھوٹی نسل سے ہے اور اس کے سر پر موجود سیاہ بال اسے دوسروں سے ممتاز بناتے ہیں- بنیادی طور پر یہ جانور اکیلے یا پھر جوڑے کی صورت میں پایا جاتا ہے- یہ ایک ڈرپوک جانور ہے اور رہنے کے لیے ایسے مقام کا انتخاب کرتا ہے جس کے احاطے میں یہ اپنے آپ کو بہترین انداز میں چھپا سکے-

image


Sunda Colugo
اس جانور کو Sunda flying lemur کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نہ یہ کوئی بندر ہے اور نہ ہی اس میں اڑنے کی صلاحیت موجود ہے- یہ درختوں کے درمیان کودتا ہے اور اس سرگرمیاں رات کے وقت شروع ہوتی ہیں- اس کی غذا نرم پودوں کے مختلف حصے ہوتے ہیں جیسے کہ نئے کھلے پتے٬ ٹہنیاں٬ پھول اور پھل- یہ جانور انڈونیشیا٬ تھائی لینڈ٬ سنگاپور اور ملائیشیا میں پایا جاتا ہے-

image


Southern Right Whale Dolphin
اس وہیل ڈالفن کا تعلق ممالیہ جانوروں کی چھوٹی اور پتلی نسل سے ہے- یہ جنوبی نصف کرہ کے ٹھنڈے پانیوں میں پائی جاتی ہے- یہ انتہائی فعال تیراک ہوتی ہیں اور ان کے دانت نمایاں نہیں ہوتے- یہ بہت زیادہ خوبصورت ہوتی ہے اور یہ مسلسل پانی سے باہر چھلانگیں لگاتی رہتی ہے-

image


Cyphonia Clavata
اس کیڑے کا تعلق treehopper کی نسل سے ہے- اس کو دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس کے سر پر چیونٹیاں اگ رہی ہوں- لیکن حقیقت یہ نہیں ہے بلکہ اس کے سر کا یہ چیونٹی نما مخصوص حصہ ہی ان کے مکمل جسم کو چھپا کر رکھتا ہے اور انہیں شکاریوں سے محفوظ رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے-

image


The pink fairy armadillo
یہ ایک رات کا جانور ہے اور اس کا بل چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں- یہ سوراخ خشک مٹی میں بنی چیونٹیوں کی کالونیوں کے نزدیک ہوتے ہیں- اس کی لمبائی 3.5 سے 4.5 تک ہوتی ہے جس میں اس کی دم شامل نہیں ہے- اس جانور کی خوراک چیونٹیاں اور لاروے ہوتے ہیں جو اس کے بل کے نزدیک ہی پائے جاتے ہیں- یہ جب خطرہ محسوس کرتا ہے تو ایک سیکنڈ میں خود کو اپنے اندر ہی دفن کرلیتا ہے-

image


The Fossa
بلی نما اس جانور کا تعلق مڈغاسکر سے ہے اور یہ ایک گوشت خور جانور ہے- یہ مڈغاسکر کے جزیرے پر پایا جانے والا سب سے بڑا گوشت خور ممالیہ جانور ہے اور اس کا موازنہ چھوٹے cougar نامی جانور سے کیا جاتا ہے- اس کے پنجے اور لچکدار ٹخنے اسے درختوں پر چڑھنے اور ان سے اترنے میں مدد دیتے ہیں- اور انہی خصوصیات کی بنا پر یہ ایک درخت سے دوسرے درخت پر کودنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے-

image


The gerenuk
اس جانور کو Waller's gazelle کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- اس جانور کا تعلق ہرن کی لمبی گردن والی نسل سے ہے- یہ خشک کانٹوں والی جھاڑیوں اور مشرقی افریقہ کے صحراؤں میں پایا جاتا ہے- اس کا سر باقی جسم کے مقابلے میں نسبتاً چھوٹا ہوتا ہے لیکن اس کی آنکھیں اور کان بڑے ہوتے ہیں- دوسرے ہرن کے مقابلے میں یہ اپنی پچھلے ٹانگوں پر کھڑا ہو کر انتہائی اونچی شاخوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image


The Irrawaddy dolphin
اس ڈالفن کا تعلق سمندر ڈالفن کی ایک نسل سے ہے- یہ ڈالفن خلیج بنگال اور جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف حصوں میں موجود دریاؤں اور ساحلی علاقوں میں پائی جاتی ہے- جینیاتی طور پر اس کا سب سے زیادہ قریبی تعلق قاتل وہیل سے ہے-

image

Raccoon Dog
یہ جانور مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے اور اس کتنے کے نام کے ساتھ Raccoon لگانے کی وجہ Raccoon نامی جانور سے اس کا مشابہہ ہونا ہے- جبکہ اس جانور سے اس کتے کا کوئی قریبی تعلق نہیں ہے- اس کتے کی خوبی یہ ہے کہ یہ درختوں پر بہت اچھے طریقے سے چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

We’ve all heard about the flying squirrel, vampire bats, and naked mole rat, but I bet you haven’t heard of The Dhole, Tufted Deer, Sunda Colugo and Southern Right Whale Dolphin! Here are ten animals that you probably haven’t heard of!