برساتی جزیرہ انعام میں حاصل کریں

آپ نے اکثر انعام کے طور پر یا پھر قرعہ اندازی کی صورت میں ملنے والے پلاٹ کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن کیا کبھی یہ سنا ہے کہ پورے کا پورا جزیرہ ہی بطور انعام دیا جار رہا ہے؟- اگر نہیں تو یہ رپورٹ پڑھ لیجیے-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کمپنی اب دینے لگی ہے آپ کو ایک پورا جزیرہ تحفے میں، مگر اس کے لئے ایک صحرائی جزیرے پر دو ہفتے تک رہنا ہوگا اور آپ کے پاس سام سنگ گلیکسی کیمرہ فون کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا-
 

image


سام سنگ کے مطابق دنیا بھر سے 16 امیدوار اس رئیلٹی شو مقابلے ایس او ایس آئی لینڈ میں شریک ہوسکیں گے-

بتایا گیا ہے کہ ہر وہ شخص جس کے پاس پاسپورٹ ہو اور وہ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک امریکا کے سفر کے لیے دستیاب ہو اور اس کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو وہ اس مقابلے میں اپنا نام لکھوا سکتا ہے-

سام سنگ کے بقول کیا آپ ایک برساتی جزیرے میں صرف اسمارٹ فون کے ساتھ رہ سکتے ہیں٬ اگر ہاں تو یہ آپ کا دعوت نامہ ہے-
 

image

مقابلے میں کامیابی کے لیے امیدواروں کو جزیرے میں لی گئی تصاویر کو سام سنگ کیمرے کے فیس بک پیج پر شئیر کرنا پڑے گا اور زیادہ ووٹ لینے والا ایک لاکھ ڈالر مالیت کے جزیرے کا مالک قرار پائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Samsung is offering a private island as a gift to anyone who can brave it out in the deserted island for two weeks, armed with nothing but a Samsung device and showcase their image taking capabilities though the Galaxy camera phone.