کیا آپ جانتے ہیں کہ --- کچھ دلچسپ معلومات

معلومات جتنی ہو وہ کم ہوتی ہے- بہت سی معلومات ایسی ہیں جن سے عام انسان کم ہی واقف ہوتے ہیں- ہماری ویب اپنے قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے آئے روز کوئی نہ کوئی کاوش کرتی رہتی ہے٬ جسے نہایت پسند بھی کیا جاتا ہے- آج کا آرٹیکل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے-

اب سے سو سال کے بعد فیس بک کے پاس 500 ملین ایسے لوگوں کے اکاؤنٹس ہوں گے ۔ جو دنیا سے گزر چکے ہوں گے ۔

ایک عام سیل فون پر ایک ٹوائلٹ کموڈ سے زيادہ جراثیم ہوتے ہيں ۔

اسامہ اور ہٹلر دونوں کی موت یکم مئی کو ہوئی ۔
 

image


جب کوئی انسان غم سے روتا ہے تو پہلا آنسو اس کے دائیں آنکھ سے نکلتا ہے اور جب خوشی سے روتا ہے تو پہلا آنسو بائیں آنکھ سے نکلتا ہے ۔

اس وقت یو ٹیوب پر اتنی ویڈیوز پڑی ہیں کہ ان سب کو مسلسل ایک بار دیکھنے کے لیے ۱۰۰۰ سال لگیں گے ۔

سونف کا بیج ہاتھ کی چٹکی سے زمین میں دبایا جائے تو سونف کا پودا اگتا ہے اگر یہ بیج ہاتھ سے گر کر زمین میں دفن ہوجائے تو سویا بن جاتا ہے۔

چھوئی موئی (لاجونتی) ایک چھوٹا سا نسوانی حیاء والا پودا ہے اسے عورت چھو لے تو اس کو کوئی اعتراض نہیں لیکن مرد اس کی طرف دیکھ بھی لے تو اس کے پتے اور پھول فوراً بند مٹھی بن کر سکڑ جاتے ہیں۔
 

image

پودوں اور درختوں میں بھی مذکر مونث ہوتے ہیں کچالو، اروی فیملی میں مذکر ہے۔

رقبہ کے لحاظ سے دنیا میں سب سے چھوٹا ملک مناکو ہے-

کسی عام کاغذ کے صفحہ کو آپ سات مرتبہ سے زیادہ آدھا تہہ نہیں کرسکتے۔ ٹرائی کر دیکھیں۔

دنیا کے 3 سب سے امیر آدمیوں کی دولت دنیا کے سب سے غریب ملکوں میں رہنے والے 600 ملین لوگوں کی سالانہ آمدنی سے زیادہ ہے۔

دنیا میں سب سے پہلے قلم حضرت ادریس علیہ السلام نے استعمال کیا-
 

image

کیا آپ جانتے ہیں سانپ مور کی مرغوب غذا ہے-

دنیا میں سب سے زیادہ ایجادات تھامس ایڈیسن نے کیں جن کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہے جن میں زیادہ مشہور ، بلب ، گراموفون ، سنیما مشین، ٹیلی گراف ، پرنٹنگ مشین، بٹر پیپر وغیرہ ہیں۔

نیلے دائرے والے آکٹپس صرف ایک گولف کی گیند کے سائز جتنے ہوتے ہیں لیکن اِن کا زہر کافی طاقتور ہوتا ہے اور کسی بالغ انسان کو مِنٹوں میں مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A man gets lots of information in his life, but the information never ends, there r many things around us which are known to us or we know about it very little. Todays the article contains the information that you do not have before.