شہد کی مکھیوں کے ساتھ انوکھا مقابلہ

شہد کی مکھیوں کی آواز ہی لوگوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے مگر ان لوگوں کو دیکھیں جو پورے چھتے کو اپنے اوپر چڑھائے ایک دوسرے سے مقابلہ کررہے ہیں۔

نوائے وقت کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں شہد کی مکھیوں کو اپنے اوپر چڑھانے کا سالانہ مقابلہ ہوا جس میں شامل افراد نے زیادہ سے زیادہ مکھیوں کو اپنے چہرے پر بیٹھنے کا موقع دیا۔
 

image


اس مقابلے میں چہرے پر مکھیوں کی داڑھی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہر شخص کے جسم میں کم از کم 13 ہزار مکھیاں ہوتی ہیں اور اس کے باوجود ان کے چہروں پر مسکراہٹ ہوتی ہے جو کافی خوفناک محسوس ہوتی ہے۔

اس میں وہی شخص کامیاب قرار پاتا ہے جس پر زیادہ مکھیاں ہو اور اس کا تعین بھی بڑے دلچسپ طریقہ سے ہوتا ہے وہ یہ کہ ہر کھلاڑی کا وزن کیا جاتا ہے جس سے مکھیوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
 

image

رواں برس مکھیوں کا چیمپیئن بننے کا اعزاز کینیڈین طالبعلم جسٹن ہیمسٹرا کے نام رہا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Facial hair can be itchy and uncomfortable, but nothing quite compares to the beards several brave souls donned at Clovermead Adventure Farm near Ontario, Canada. At the annual Clovermead Bee Beard Competition contestants heads and upper torsos are covered by 'beards' made up of thousands of the buzzing insects.