دنیا کے خوبصورت ترین شہر

دنیا میں ہر شہر اپنی کوئی نہ کوئی پہچان ضرور رکھتا ہے- اب چاہے وہ مثبت پہچان ہو یا منفی- یہ شہر ہی ہیں جو کسی ملک اور قوم کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں- لیکن دنیا میں چند شہر ایسے بھی ہیں جنہیں دنیا کے خوبصورت ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے- ان کی خوبصوتی کا انحصار یہاں موجود دلکش قدرتی مقامات یا پھر فن تعمیر کے نمونے ہیں-
 

Hanoi, Vietnam
ویتنام کے دارالحکومت Hanoi کو جھیلوں کا شہر کہا جاتا ہے-اس شہر کی قدیم تعمیرات جن میں گھر٬ مقامات اور مجسمے شامل ہیں٬ کسی کو بھی متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

image


Cape Town, South Africa
شاندار قدرتی مناظر کے حوالے سے ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کو شکست دینا آسان نہیں- یہاں موجود ٹیبل ماؤنٹین٬ وسیع سمندر اور سفید ریت کے ساحل اس شہر کو دنیا کے خوبصورت شہروں کی فہرست میں لاکھڑا کرتے ہیں-

image


Venice, Italy
جو سیاح پہلی بار وینس کا رخ کرتے ہیں وہ اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے- ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پورا کا پورا شہر رنگ دیا گیا ہو- اٹلی کے اس خوبصورت شہر میں موجود گرینڈ کنال سے ڈوبتے سورج کا منظر انتہائی دلکش ہوتا ہے-

image


Florence, Italy
اٹلی کے شہر فلورنس میں موجود لاتعداد تاریخی عمارات اور فن تعمیر کے نمونوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پورا عجائب گھر کھلی فضا میں آگیا ہو- یہاں پہلی بندرگاہ Duomo بھی انتہائی متاثر کن ہے جسے سیاحوں کی آمد و رفت کے لیے بنایا گیا تھا-

image


Cartagena, Colombia
Cartagena شہر کولمبیا کے نوآبادیاتی دور میں اس کی ایک اہم بندرگاہ ہوا کرتا تھا- اس کے در و دیوار انتہائی متاثر کن ہیں کیونکہ ان کی تعمیر قزاقوں اور دشمنوں کی فوجوں سے محفوظ رہنے کے غرض سے تعمیر کی گئی تھیں-

image


San Francisco, US
امریکہ کے شہر سان فرانسسکو کا شمار بھی دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں کیا جاتا ہے- اس شہر کی اصل خوبصورتی یہاں موجود 43 پہاڑیوں اور یہاں کے حسین سمندر میں چھپی ہوئی ہے-

image


Dubrovnik, Croatia
1990 کی دہائی میں ہونے والی بمباری اور محاصرے کے بعد کروشیا کے اس مشہور شہر Dubrovnik نے اپی سابقہ چمک دمک کو پھر سے بحال کیا- قدیم طرز پر تعمیر کی گئیں مکانوں کی چھتیں اور دیواروں شاندار نظارے پیش کرتی ہیں- اور یہاں موجود سمندر اس کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے-

image


Bruges, Belgium
Bruges ایک مکمل اور بہترین شہر ہے اور اس دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی فلم کا سیٹ ہو- اس کی خوبصورتی کی وجہ یہاں موجود 15 ویں صدی میں تعمیر کیے جانے والے گھر٬ مقامات اور اسکوائر ہیں- اس شہر کا نظارہ کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ کشتی میں بیٹھ کر ندی کی سیر کی جائے-

image


Cambridge, UK
کیمبرج کا شمار بھی دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں کیا جاتا ہے- اس شہر کی خوبصورتی کی سب سے بڑی وجہ یہاں موجود سرسبز لان٬ کالج کی خوبصورت عمارات اور حسین و جمیل دریا ہیں-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

There are many cities in the world but it is normally said that the cities which are larger in size are beautiful but it is not always the same case many cites with smaller area are beautiful than those having larger area .