ماہرین نے اسپائیڈر کیمرے کو ڈرون قرار دے دیا

آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے لئے اسپائیڈر کیمرہ استعمال ہورہا ہے اور ماہرین اسپائیڈر کیمرے کو ڈرون قرار دے رہے ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کا بھی کام کر رہا ہے۔
 

image


جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے لئے اسپائیڈر کیمرہ استعمال ہورہا ہے۔جو میدان کے اوپر آپریٹ کرتا ہے۔ تار کے سہارے اسے ریموٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ لیکن ٹورنامنٹ کی پلے انگ کنڈیشن کے مطابق اگر بیٹنگ کے دوران کسی بیٹسمین کا اسٹروک کیمرے سے ٹکراتا ہے تو گیند کو ڈیڈ قرار دے دیا جائے گا۔ حالانکہ جتنی بلندی پر یہ کیمرہ ہے اس پر بیٹسمین کو دس رنز ملنا چاہیے۔

سابق انگلش کپتان ایلک اسٹیورٹ نے اس کیمرے کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں کھیل رہا ہوتا تو یہ کیمرا میری توجہ بانٹتا۔ اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ اس سے کبھی کوئی کھلاڑی حادثے کا شکار ہوسکتا ہے۔ اگر کہیں یہ کیمرا گر گیا تو کھلاڑی زخمی ہوسکتا ہے۔
 

image


ویسٹ انڈیز کے مشہور کمنٹیٹر ٹونی کوزیئر نے اس کیمرے کو ڈرون قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جس دن یہ ڈرون کسی کھلاڑی پر گر گیا تو اس سے بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

It's got four legs fewer than your average spider, but two more than Spiderman. And while its crimefighting abilities are yet to be tested, it does whatever a spider can. Well, almost. One thing's for sure, though - the spidercam is perfect for the IPL, what with its twin ability to attract the fleeting eyeballs of a fatigued television audience, and distract the players without whom there will be no league (although this last bit,no one is sure of anymore).