دنیا کے چند پرکشش واٹر پارک

1940 سے واٹر تھیم پارک مارکیٹ میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے- اور یہ سادہ واٹر پارکس سے جدید تھیم پارکس میں تبدیل ہوتے چلے گئے- اور ان واٹر پارک میں موجود پرکشش خصوصیات جیسے مصنوعی ساحل ٬ دریا٬ جھیلیں٬ واٹر سلائیڈز٬ پانی پر چلنے والی سواریاں اور بہت کچھ ہر عمر کے افراد کے لیے کشش کا باعث ہیں- یہاں دنیا کے چند سرفہرست پرکشش اور جدید واٹر پارکس کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں پڑھ کر یقیناً آپ ضرور محظوظ ہوں گے-
 

Wet n’ Wild Water World
یہ واٹر پارک Gold Coast کے علاقے Oxenford میں واقع ہے- وائلڈ واٹر پارک دنیا کا ایک مقبول ترین واٹر پارک ہے جو کہ وسیع پیمانے پر سوئمنگ پولز اور پرکشش مقامات پیش کرتا ہے- 1984 میں تعمیر ہونے والے اس واٹر پارک نے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا٬ خاص طور پر آسٹریلیا کے رہائشیوں کو- اس پارک میں بلیک ہول٬ plus Mach 5 اور واٹر کمپلیکس جو کہ 5 مختلف اقسام کی سلائیڈ پر مشتمل ہے٬ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں- اس پارک کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں چند تیز رفتار سلائیڈز بھی موجود ہیں٬ جن پر سے نیچے آنے کی رفتار 60 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہاں ٹوسٹر٬ اسپیڈ کوسٹر اور اسپیڈ سلائیڈ جیسے متعدد جھولے بھی موجود ہیں-

image


Noah’s Ark Water Park
یہ امریکہ کا سب سے بڑا واٹر پارک ہے جس میں کل 51 واٹر سلائیڈز نصب ہیں- درحقیقت اس واٹر پارک میں 18 مختلف واٹر پارک موجود ہیں- یہ واٹر پارک یہاں آنے والے سیاحوں کو مختلف پرکشش مقامات کی سیر کی پیشکش کرتے ہیں٬ جیسے کہ paradise lagoons, wave pools, lazy rivers, اور 4-D Dive-in Theatre وغیرہ- یہ پارک کا افتتاح 1979 میں ہوا - اس مقبول ترین واٹر پارک میں سنسنی خیز واٹر سلائیڈز٬ Black Anaconda جو دنیا کی سب بڑی bowl ride (مختلف پائپ سلائیڈ) کہلاتی ہیں٬ اور Scorpion’s Tail جو کہ امریکہ کی سب سے پہلی عمودی سلائیڈ ہے٬ یہاں موجود ہے-

image


Sandcastle Water Park
یہ واٹر پارک انگلینڈ کے علاقے لنکشائر میں بلیک پول کے جنوبی ساحل پر واقع ہے- اس پارک کا افتتاح 1986 میں ہوا جبکہ آج یہ انگلینڈ کا سب سے بڑا واٹر پارک سمجھا جاتا ہے- واٹر سلائیڈز٬ تفریحی تالاب اور مشینی لہریں یہاں کے سب سے زیادہ پرکشش مقامات ہیں- یہاں دنیا کی سب سے لمبی انڈور رولر کوسٹر واٹر سلائیڈ بھی نصب ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر ماسٹر بلاسٹر کے نام سے جانی جاتی ہے- 2012 میں یہاں مزید منفرد سلائیڈز متعارف کروائی گئیں٬ جیسے کہ Aztec Falls اور Montazooma- یہ واٹر اپنے ایک پلے ایریا کی وجہ سے بھی مشہور ہے جس میں مصنوعی ناریل کے درخت لگے ہوئے ہیں- یہاں کے سب سے زیادہ پرکش مقامات چھوٹی سلائیڈز اور واٹر کیننز ہیں-

image


Sunway Lagoon
یہ واٹر پارک ملائیشیا میں واقع ہے جہاں دنیا کا سب سے بڑا wave pool بھی موجود ہے- یہاں متعدد واٹر سلائیڈز اور پانی کی جانے والی دوسری مختلف سواریاں بھی موجود ہیں- یہ پارک ملائیشیا کے پرکشش ترین مقامات میں سے ایک ہے- اس پارک کے ساتھ ہی ایک خشک پارک بھی موجود ہے جس کی وجہ سے اس پارک کی مقبولیت میں اضافہ ہوجاتا ہے- اس پارک میں پانی کی سب سے مقبول ترین سواریاں وائلڈ وائلڈ ویسٹ٬ واٹر آف افریقہ اور ورلڈ آف ایڈونچر ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں پر تیر اندازی بھی کرسکتے ہیں-

image


Pacific Park
یہ پارک امریکہ کے علاقے کیلیفورنیا میں سانٹا مونیکا کے مقام پر واقع ہے- یہاں سب سے زیادہ عوام آتی ہے اس کی بڑی وجہ اس پارک کا ایک بہترین مقام پر واقع ہونا ہے- یہاں پر دنیا کی سب سے بڑی شمسی توانائی سے چلنے والی فیریز وہیل اور درجنوں سواریاں اور کھانے کے اسٹال موجود ہیں- یہاں کے پرکشش ترین مقامات Ship Ahoy, Red Baron, Frog Hopper, Pier Patrol اور کریزی آبدوز ہیں- یہ پارک لکڑی کی رولر کوسٹر کی وجہ سے بھی انتہائی مشہور ہے- یہ صرف ایک واٹر تھیم پارک ہے-

image


Dream World
یہ واٹر پارک تھائی لینڈ کے صوبے Pathum Thani میں واقع ہے- اس پارک میں تین رولر کوسٹر اور متعدد دوسری سواریاں موجود ہیں جن میں تمام عمر کے افراد سواری کرسکتے ہیں- اس پارک 4 مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ ڈریم ورلڈ پلازہ٬ ایڈونچر لینڈ٬ فینٹیسی لینڈ اور ڈریم گارڈن کے نام سے جانے جاتے ہیں- اس واٹر پارک کا سب سے پرکشش شے ایشیا کی سب سے پہلی لٹکتی رولر کوسٹر ہے- یہاں ایک خوبصورت جھیل بھی موجود ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ جاتے ہیں-

image


Wonderla Water Park
33 ایکڑ پر پھیلا یہ واٹر پارک جنوبی انڈیا میں واقع ہے- یہ بنگلور کا سب سے بڑا واٹر پارک ہے- اس پارک میں 53 پانی کی سواریاں موجود ہیں- اس تھیم پارک میں سب سے زیادہ پرکشش یہاں نصب الیکٹرانک کنٹرول شاور اور شمسی توانائی سے گرم ہونے والے پول ہیں- یہ پول سردیوں کے موسم میں استعمال کیے جاتے ہیں- 2005 میں بننے والا یہ واٹر پارک متعدد ایشیائی ممالک کی توجہ کا مرکز ہے-

image


Schlitterbahn
یہ واٹر پارک امریکہ کے علاقے ٹیکساس میں واقع ہے اور یہ سادہ سا لیکن انتہائی خوبصورت واٹر پارک ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ 1998 سے لے کر اب تک یہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے متعدد ایوارڈ جیت چکا ہے- یہاں کا سب سے پرکشش مقام Boogie Bahn 2 اور sea trek ہیں جو کہ خاص طور پر یہاں آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں-

image


Las Cascadas Water Park
یہ واٹر پارک Caribbean خطے کا سب سے بڑا واٹر پارک ہے جو کہ بچوں اور بڑوں دونوں کو ہی متعدد پرکشش مقامات دیکھنے کی پیشکش کرتا ہے- یہاں کے سب پرکشش مقامات کریزی دریا اور مصنوعی دریا ہیں جو کہ قدرتی تیزی کے انداز میں ہی بہتے ہیں- یہاں تیز رفتار سلائیڈز اور بچوں کے لیے بنائے گئے پول بچوں میں انتہائی مقبول ہیں٬ جبکہ یہاں موجود پانی کی سرنگیں نوجوانوں کے لیے پرکشش مقام ہیں-

image


Water Country
یہ واٹر پارک امریکہ کے علاقے نیو ہمسفائر میں واقع ہے جو کہ 1984 میں متعارف کروایا گیا-اس پارک کی خصوصیات میں خاص طور پر بچوں کے لیے بنایا گیا پلے گراؤنڈ ایریا٬ تیز رفتار سلائیڈز اور فیملیز کے لیے بنایا گیا پلے گراؤنڈ ایریا شامل ہیں- اس مقبولیت کی وجہ یہاں موجود تھنڈر فالس٬ جنگلی وادی اور Whirlpool ہیں- یہاں 18 آبی پرکشش مقامات اور 47 دیگر مقامات موجود ہیں-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Since the 1940s, the water theme park market has dramatically grown and developed from once simple water parks resembling mountain resorts into modern theme parks that feature artificial beaches, spas, water slides and a lot more. These amusement parks have grown in popularity that people go and bask in them regardless of the season.