بچوں کا 'زکوٹا جن' فالج کا شکار

بچوں اور بڑوں کا ہر دل عزیز فن کار مطلوب الرحمان المعروف ''زکوٹا جن'' آج فالج کی بیماری سے جنگ لڑ رہا ہے۔ کسمپرسی کی زندگی گزارنے والا یہ فنکار جلد صحت یاب ہو کر پھر سے اپنے چاہنے والوں کو ہنسانے کا خواہشمند ہے۔
 

image


دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق زکوٹا جن کے کردار سے شہرت پانے والے منا لاہوری نے اپنی زندگی کے چالیس سال ٹی وی اور سٹیج کی خدمت کی نذر کر دئیے۔

فالج کی بیماری نے منا لاہوری کے جسم کے دائیں حصے کو تو لاغر کر دیا ہے۔ مگر ان کی دبنگ آواز سبھی کو ہنسانے والا لب و لہجہ آج بھی زندہ ہے۔
 

image


غربت کی زندگی سے تنگ منا لاہوری کے گھر والے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خادم اعلیٰ بے گھر اور بیمار فنکار کو ملک کا اثاثہ سمجھتے ہوئے ان کی مدد کریں۔

آرٹسٹ کسی بھی ملک کی پہچان اور سرمایہ ہوتے ہیں۔ اگر ان کے دکھ اور بیماری میں حکومت انھیں ریلیف دے تو یقینا بہتر سہولتوں سے انھیں غموں کی دھوپ اور فاقوں کی زندگی سے بچایا جا سکتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Matloob-ur-Rehman aka Munna Lahori, the legendary Zakoota Jin of smash hit fictional series “Ainak Wala Jin” is suffering from paralysis attack these days. “ZEMINAAR Mujhey Kaam Btao, Mein Kya Kru, Mein Kis Ko Khaun”, everyone must be familiar with this roar of Zakoota Jin, whose appearance at Ainak Wala Jin during 1993-1996 always created ripples and children always loved his character.