نمبر 6 بلیک شرٹ کون تھا؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اسٹیج پر لفٹر کے ذریعے چڑھنے کے دوران گرنے کا واقعہ اتفاقی حادثہ ہے یا پھر قاتلانہ حملہ کا شاخسانہ؟۔
 

image


 ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس نکتے کو بار بار تفتیش کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا کہ سٹیج پر چڑھنے کے دوران جس کالی شرٹ میں ملبوس شخص کی کمر عمران کو لگی تھی وہ اتفاقیہ لگی یا پھر کسی منصوبے کا حصہ تھا؟۔

ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کافی غور خوض کے بعد اس نکتے کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

image


ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالہ سے آئی جی پنجاب کی جانب سے سٹی چیف پولیس لاہور ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ہدایات دی گئی ہیں کہ اس شخص کو جس کی سی سی ٹی وی میں بار بار کمر لگنے کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ افسوسناک واقعہ ہونے کا ثبوت ظاہر ہوتا ہے،شامل تفتیش کیا جائے۔
 

image


ڈی آئی جی آپریشن جواد ڈوگر کے مطابق سیکورٹی گارڈ کے علاوہ سٹیج پر موجود ان افراد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور خصوصاً اس کالی شرٹ جس پر نمبر 6 لکھا تھا اس سے باقاعدہ تفتیش کی جائے گی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Leading Pakistani politician Imran Khan has been hurt after falling off a makeshift lift that was taking him onto a stage at an election rally in Lahore. He suffered a visible head injury, but a spokesman for the Shaukat Khanum hospital said his condition was stable.