شہباز شریف لفٹر سے ڈر گئے

پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سابق وزیراعلی میں محمد شہباز شریف کے لیے پختہ سیڑھیاں بنانے کی غرض سے ہاکی اسٹیڈیم کی دیواریں توڑ دی گئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ہاکی اسٹیڈیم کی دیواریں توڑ کر اس کی اینٹیں نکال لیں ہیں اور شہباز شریف کے اسٹیج پر چڑھنے کے لیے لفٹر کے بجائے پختہ سڑھیاں بنائی جارہی ہیں۔
 

image


یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لفٹر سے گرنے کے بعد شدید زخمی ہوگئے تھے اس خطرے سے بچنے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلی نے لفٹر استعمال کرنے کے بجائے پختہ سیڑھیاں بنوانے کو ترجیح دی۔

خادم اعلٰی ہونے کے دعوے دار میاں محمد شہباز شریف کے جلسے کے لیے ہاکی اسٹیڈیم کی دیواریں توڑنے پر مقامی افراد میں غصہ پایا جاتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

In Dera Ghazi Khan, PMLN jalsa organizers break wall of hockey stadium to build make-shift stairs leading to the stage for Shehbaz Sharif.