کس کے ہاتھ پہ لہو تلاش کروں

بائیک پر ہسپتال پہنچنے کے لئے گھر سے نکلا راستے میں دھرنے کے باعث سڑک بند تھی راستہ تبدیل کیا گلیوں سے ہوتا ہوا اِک گلی کے بند گیٹ پر جا رُکا گیٹ پر تختی لگی تھی’’ یہ شاہراہ عام نہیں ہے‘‘ بڑی سڑک پر نکلا سڑک عام ٹریفک کے لئے بند تھی ’’ وی آئی پی موومنٹ ‘‘ وہیں سے واپسی کی راہ لی ٹریفک وارڈن نے ون وے کی خلاف ورزی پر 200 کا چالان ہاتھ میں تھما دیا ہسپتال کے وارڈ میں پہنچ کر سانسیں بحال کیں مگر اُس کی سانسیں رُک چُکی تھیں جس کے لئے وہ ہسپتال کے لئے نکلا تھا۔
M.Irfan Chaudhary
About the Author: M.Irfan Chaudhary Read More Articles by M.Irfan Chaudhary: 63 Articles with 53742 views I Started write about some serious issues and with the help of your feed back I hope I will raise your voice at the world's platform.. View More