تم یا میں

الیاس بٹ کی دوسری شادی پر اُس کے حلقے نے خاصی لے دے کی، دین میں ایک سے
زیادہ بیویوں کی گنجائش پر بحثیں شروع ہوگئیں ۔آخر یہ طے پایا کہ پہلی بیوی ہوتے دوسری شادی
کرنے والے مرد عیش پرست اور نامعقول ہوتے ہیں۔ الیاس بٹ کی وضاحت کی ہر کوشش
بے کار گئی، گویا اُس نے نکاح نہیں بلکہ غیر انسانی عمل کیا ہو۔
اگلے ہفتے کئی لوگوں کو اُن کے سیل فون پر کچھ تصاویر ملیں۔ تصاویر دیکھ کر کچھ نے الیاس کو زیرِ لب
گالیاں دیں اور کچھ کے چہرے فق ہو گئے۔ہر تصویر کے نیچے لکھا تھا " اخلاق باختہ کون؟"
Nusrat Yousuf
About the Author: Nusrat Yousuf Read More Articles by Nusrat Yousuf: 16 Articles with 13033 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.