کراچی: دل کے اسپتال میں شادی کی تقریب

دل کا معاملہ دل کے اسپتال تک جا پہنچا٬ جی ہاں گزشتہ روز کراچی میں واقع دل کی بیماریوں کے سب سے بڑے اسپتال میں داخل ایک مریض کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا-

دولہا 25 سالہ ماجد اسلم کو بدھ کے روز مہندی کی تقریب کے بعد سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اسے عباسی شہید اسپتال لے جایا گا- تاہم عباسی شہید کے ڈاکٹر نے ماجد کو کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیسیز جانے کا مشورہ دیا جہاں اسے بجلی کے جھٹکے دیے گئے-
 

image


جس کے بعد کراچی انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیسیز نے بھی ماجد کو کراچی کے دل کی بیماریوں کا علاج کرنے والے سب سے بڑے اسپتال NICVD کی جانب روانہ کردیا-

NICVD کے ڈاکٹر حمید اﷲ کے مطابق نوجوان کو ہلکی نوعیت کے کئی ہارٹ اٹیک ہوچکے ہیں- تاہم اس وقت نوجوان کی طبعیت خطرے سے باہر ہے-

ڈاکٹر کی تصدیق کے ماجد کے خاندان نے اسپتال انتظامیہ سے درخواست کی کہ انہیں اجازت دی جائے کہ وہ اسپتال میں ہی ماجد کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کر لیں-
 

image


اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس شرط پر اجازت دی گئی کہ اسپتال کے ماحول میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو-اجازت ملنے کے بعد جمعہ کے روز ہی ماجد کا نکاح اسپتال میں ہی پڑھوا دیا گیا-

اس تقریب کے موقع پر ماجد کے کمرے اور اسپتال کو سجایا بھی گیا جبکہ اس موقع پردلہن کو بھی اسپتال لایا گیا-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Majid Aslam, 25, tied the knot at the National Institute of Cardio Vascular Diseases (NICVD) on Friday a few days after he was admitted for a cardiac arrest. Aslam felt chest pains soon after his mehndi ceremony on Wednesday night. Since he lives in Nazimabad No. 3, he was rushed to Abbasi Shaheed Hospital from where he was referred to the Karachi Institute of Heart Diseases, where he was given electric shocks.