شادی کی 90ویں سالگرہ منانے والا جوڑا

ملیے دنیا کے معمر ترین جوڑے سے، اس جوڑے نے اپنی شادی کی 90ویں سالگرہ گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ میں منائی۔ فی زمانہ جب سروے رپورٹس یہ ظاہر کررہی ہوں کہ دنیا میں طلاق کی شرح بڑھتی جاری ہے، ایسے میں اس معمر جوڑے کی طویل ازدواجی رفاقت دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔بھارت نژاد کرم چنداور کتری چند نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 90ویں سالگرہ منائی۔
 

image


کرم اور کتری چند کی شادی برٹش انڈیا میں 11دسمبر 1925 کو ایک سکھ گردوارے میں ہوئی تھی۔یہ وہ دور تھا جب بھارت برطانیہ کے زیر نگین تھا۔

معمر جوڑے کا کے مطابق انہوں نے اپنی پوری زندگی ہنسی خوشی گزاری ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی خوشی میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ دو سال قبل جب اس جوڑے نے شادی کی 88ویں سال گرہ منائی تھی تو اس وقت بھی یہ دنیا کا معمر ترین اور قدیم ترین جوڑا ہی تھا، اب انہوں نے شادی کی 90ویں سال گرہ منا کر ایک اور مثال قائم کی ہے۔
 

image


کرم چند نے اپنی طویل طرین ازدواجی زندگی کے خوشگوار ہونے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے کبھی کچھ نہ چھپاؤ اور بیوی سے بحث سے نہ کرو۔انہوں نے کہا کہ یہ اوپر والے کا ہی کرم ہے کہ اس نے اتنے عرصے تک ہمارا رشتہ کامیابی سے نبھانے میں مدد کی۔آج اپنی شادی کی 90ویں سالگرہ مناتے ہوئے ہم بہت خوش ہیں۔

کرم چند کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی کو یکجا ہونے کا موقع ہماری اور ہماری شادی کی سالگرہ کی پر ملتا ہے اور ہم اس پر خوب خوشیا ں مناتے ہیں۔
 

image

برطانیہ کے ساتھ ساتھ کینیڈا،انڈیا اور دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے ان کے رشتہ دار بھی سالگرہ کی اس تقریب میں شرکت کرنے آئے تھے۔

کرم چند اور کتری چند 1965میں برطانیہ آئے تھے۔ان کی اولادوں میں 8 بچے،27پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں جبکہ 23پڑپوتے پوتیاں اور پڑ نواسے نواسیاں ہیں۔ کرم چند آج کل اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے گھر میں اس کی بیوی اور 4بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
 

image

ہماری بھی دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس جوڑے کو آخری سانس تک خو ش و خرم رکھے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A couple from Bradford are celebrating their 90th wedding anniversary on Friday. Karam and Kartari Chand, who are 110 and 103 respectively, are believed to be Britain's longest married couple.