سمندری مچھلیوں کی حیران کن اقسام

سمندری دنیا یوں تو دیکھنے میں انتہائی مسحور کن اور دلکش نظر آتی ہے اور بعض اوقات تو صرف سمندر کا نظارہ ہی عام افراد کے دل میں اتر جاتا ہے- لیکن اس خوبصورت اور حسین دنیا میں کئی ایسے جانور بھی پائے جاتے ہیں جو حیرت انگیز صلاحیتوں مالک ہوتے ہیں- انہی باصلاحیت جانوروں میں قابلِ ذکر جن حیران کن قسم کی مچھلیاں بھی شامل ہیں جن کا ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کریں گے-
 

image
الیکٹرک اِیل نامی یہ مچھلی اپنے دفاع کے لیے دشمن کو چھ سو وولٹ بجلی کا جھٹکا دینے کی صلاحیت رکھتی ہے- جنوبی امریکہ کے پانیوں میں پائی جانے والی اس مچھلی کو چاقو مچھلی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے-
 
image
بینڈیڈ آرچر فش نامی یہ مچھلی کھارے پانی میں پائی جاتی ہے اور اسے شکاری مچھلی بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اپنے شکار کو نشانہ بنانے کے لیے منہ سے تیز دھار پانی نکالتی ہے-
 
image
سٹار گیزر نامی اس مچھلی کے کانٹے انتہائی زہریلی ہوتے ہیں اور یہ اپنے شکار کو ریت کی تہہ میں چھپ کر نشانہ بناتی ہے- شکار کے قریب آتے ہی تیزی سے اس پر حملہ آور ہوجاتی ہے-
 
image
سٹون فش کو سنگ ماہی بھی کہا جاتاہے اور یہ دنیا کی زہریلی ترین مچھلیوں میں سے ایک ہے- یہ خود کو بہت چالاکی سے چھپا سکتی ہے-
 
image
پفر فش کی صلاحیتوں کے بارے میں سن کر آپ ضرور حیران رہ جائیں گے- یہ مچھلی جب خطرہ محسوس کرتی ہے تو اپنے پیٹ میں پانی بھر کر اپنی شکل تبدیل کرلیتی ہے جبکہ اس عمل کے دوران اس کے جسم سے ایسا زہریلا مادہ خارج ہوتا ہے جو اسے شکار بننے سے محفوظ بناتا ہے-
 
image
اینگلر فش کو ماہی گیر مچھلی کہا جاتا ہے جبکہ اس کا شکار کا طریقہ بھی انتہائی عجیب و غریب ہے- یہ مچھلی شکار کو الیسیم کے ذریعے پکڑتی ہے۔ الیسیم اس مچھلی کے سر پر لگا ہوا چھوٹا سا راڈ ہوتا ہے جو روشن ہو جاتا ہے اور چھوٹی مچھلیوں کو دلکش معلوم ہوتا ہے۔ چھوٹی مچھلیاں جیسے ہی قریب آتی ہیں اس کا شکار بن جاتی ہیں-
 
image
وائپر فش کے دانت انتہائی تیز جبکہ منہ کا سائز انتہائی بڑا ہوتا ہے- یہ مچھلی سمندر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے اور اپنے تیز دانتوں کے باعث خطرناک قرار دی جاتی ہے- یہی وجہ ہے کہ اس کے شکار کے وقت شکاری کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہوتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

We have only explored five percent of our planet’s oceans, meaning that there are still millions of species left for us to discover. Here are some of the strangest, and the most beautiful alien-like creatures that seem to come from another world.