دنیا کے سستے ترین اسمارٹ فون٬ قیمت ایسی کہ---

کیا آپ یقین کریں گے کہ اب صرف ایک ہزار روپے میں آپ نیا اسمارٹ فون حاصل کرسکتے ہیں اور وہ بھی کسی مشہور اور قابلِ اعتبار کمپنی کا؟ جی ہاں ایل جی نے حال ہی میں دنیا کے دو سب سے سستے اسمارٹ فون متعارف کروائے ہیں-
 

image


ایل جی کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے وال مارٹ میںسن رائز ایل 15 جی اور لکی ایل جی 16 صرف 10 ڈالرز میں دستیاب ہوں گے جو کہ پاکستانی ایک ہزار روپے بنتے ہیں-

آغاز میں دنیا کا سب سے سستا ترین اسمارٹ فون چین کے وال مارٹ نامی سپر سٹور کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے-

تاہم وائی فائی کی سہولت سے آراستہ ایل جی کے ان دونوں اسمارٹ فونز میں کی میموری کم ہے لیکن 4 جی بی تک کا میموری کارڈ نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ اس میں اینڈرائیڈ کا پرانا سافٹ وئیر رکھا گیا ہے- اس کے علاوہ ان میں فور جی اور فرنٹ کیمرے کی سہولت موجود نہیں ہے-
 

image


واضح رہے کے ایل جی کے اسمارٹ فون سے قبل دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون فائرفوکس کا او ایس فون تھا اور اس کی قیمت 35 ڈالر مقرر کی گئی تھی-

YOU MAY ALSO LIKE:

You might be dreaming of the time when smartphones would be available at the price of feature phones. A new Android phone has just been spotted for less than $10.