ایشیا کی بہترین یونیورسٹیاں٬ پاکستان بھی شامل

اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان کا تعلیمی نظام کسی حد تک بدحالی کا شکار ہے مگر اس کے باوجود اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ ہماری قوم تعلیم کے شعبے میں بھی ترقی کے لیے کوشاں ہے-

اس کی ایک جھلک ہمیں QS کی جانب سے کی جانے والی دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں بھی دکھائی دیتی ہے-
 

image


کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ سال 2015-16 کے مطابق پاکستان کی چند نامور یونیورسٹیوں کو ان کے اعلیٰ معیار کی بنیاد پر دنیا کی 800 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے-

خوش قسمتی سے ہمارے ملک کی 10 یونیورسٹیوں کو ایشیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے اور یہ اعزاز پاکستانی عوام کے لیے نہ صرف قابلِ فخر ہے بلکہ یہ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کے حصول کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی عکاسی بھی کرتا ہے-

مندرجہ ذیل پاکستانی یونیورسٹیوں کو ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے اور یہاں ان کے ناموں کے ساتھ ان کی رینکنگ بھی دی جارہی ہے:
Pakistan Institute of Engineering & Applied Sciences (PIEAS) Islamabad- Rank 115
Quaid-e-Azam University Islamabad- Rank 116
Aga Khan University Karachi – Rank 117
National University of Sciences and Technology (NUST) Islamabad – Rank 119
Lahore University of Management Sciences (LUMS) – Rank 161
COMSATS Institute of Information Technology Islamabad – Rank 201-250
University of The Punjab Lahore – Rank 201-250
University of Agriculture Faisalabad – Rank 251-300
University of Engineering and Technology Lahore (UET) – Rank 251-300
University of Karachi – Rank 251-300
 

image

لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کرنے والے اس ادارے کی جانب سے ایشیا کے علاوہ دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں بھی 6 پاکستانی یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے- اس عالمی ادارے نے دنیا بھر کی 3551 یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو جانچا جن میں سے 894 کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں قرار دیا گیا- 500 سے لے کر 800 بہترین یونیورسٹیوں کے درمیان پاکستان کی 6 یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے- دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل 6 پاکستانی یونیورسٹیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں-
National University of Sciences and Technology (NUST) Islamabad
Quaid-e-Azam University Islamabad
Lahore University of Management Sciences (LUMS)
University of Engineering and Technology (UET) Lahore
University of Karachi
University of Lahore
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani Universities have made a way to the list of top 800 universities of the world according to QS World University Rankings of the year 2015-16. To be lucky enough, a sum of 10 Universities of our country are enlisted among top 300 universities of Asia which is not only a matter of pride for the nation, but also reflect the progress being made by Pakistan in the field of higher education.