ڈب سمیش٬ پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں پر ڈبنگ کے مشہور سافٹ وئیر ڈب سمیش کے استعمال یا پھر ڈانسنگ وغیرہ پر مبنی اپنی ویڈیو تخلیق کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے-
 

image


پی سی بی نے کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی دورے کے دوران اپنی مزاحیہ یا رقص پر مبنی ویڈیو تخلیق کر کے سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے گریز کریں ورنہ کاروائی کی جائے گی-

بظاہر پی سی بی حکام نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے بنائی جانے والی مشہور ڈب سمیش ویڈیو کو بھی پسند نہیں کیا تھا- یہ ویڈیو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے ایک روزہ میچوں پاکستان کی فتح کے موقع پر تخلیق کی گئی تھی-

ذرائع کے مطابق “ پی سی بی حکام کی جانب سے اس ویڈیو میں شامل تمام کھلاڑیوں کے اس عمل کی مذمت کی گئی تھی اور انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ اگر دوبارہ یہ سب کچھ ہوا تو کھلاڑیوں کو کرکٹ دورے کے دوران ہی واپس بھیجا جاسکتا ہے“-
 

image

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اس ڈب میش ویڈیو میں دیگر کھلاڑیوں میں احسان عادل٬ بابر اعظم٬ مختار احمد اور محمد عرفان شامل تھے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Our Dub-Smashing cricket players have been restricted by the Pakistan Cricket Board (PCB)! That’s right, folks! No more funny lipsyncing or dancing videos by our beloved men in green! The PCB has warned players against indulging in activities such as Dubsmash videos while on tour.