خوفناک جانور جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے

دنیا بھر میں فطرت اپنی تمام تر رعنائیوں اور خوبصورتیوں کے ساتھ جلوہ گر ہے لیکن اسی دنیا میں فطرت کے چند خوفناک مظاہر بھی ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں اور یہ انسانی اندازوں سے بھی کہیں زیادہ خوفناک ہیں- ہم بات کر رہے ہیں دنیا میں موجود چند خوفناک جانوروں کی- ان جانوروں کے خوفناک دکھائی دینے کی وجہ سے یا پھر ان کے خوفناک عمل کی وجہ سے آپ انہیں کبھی بھی اپنا پالتو جانور بنانا پسند نہیں کریں گے-
 

Poodle Moth
یہ جانور 2009 میں ڈاکٹر آرتھر انکر نے وینزویلا کے Gran Sabana نامی خطے سے دریافت کیا تھا- یہ ایک بھالو سے مشابہہ ضرور ہے لیکن اس کی خصوصیات بھالو جیسی نہیں ہیں- تاہم اس جانور پر تاحال تحقیق جاری اور یہی وجہ ہے کہ اب تک اس کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آسکیں-

image


Cyclops Shark
یہ ایک انتہائی نایاب شارک ہے اور آپ کی اسے دیکھنے کی خواہش شاید ہی کبھی پوری ہو- عام طور پر مچھلیوں کی دو آنکھیں ہوتی ہیں لیکن یہ مچھلی صرف ایک آنکھ کی حامل ہوتی ہے - اور اپنی اسی ایک آنکھ کی بدولت یہ شارک دیکھنے میں انتہائی خوفناک معلوم ہوتی ہے- یہ شارک میکسیکو کے سمندروں میں پائی جاتی ہے-

image


Goliath Tiger Fish
دنیا میں متعدد اقسام کی مچھلیاں موجود ہیں اور ان میں سے اکثر کو ہم دیکھنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں- لیکن یہ مچھلی اس حد تک خوفناک دکھائی دیتی ہے کہ شاید ہی کوئی اسے دیکھنے کی خواہش رکھتا ہو- یہ مچھلی کانگو دریا اور افریقہ کی Tanganyika جھیل میں پائی جاتی ہے- اس مچھلی کے انتہائی بڑے اور تیز دانت ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ دوسروں مچھلیوں کو اپنی خوراک بناتی ہے- تاہم یہ انسانوں پر بھی حملہ آور ہوچکی ہے-

image


Marabou Stork
یہ ایک بڑی جسامت کا حامل پرندہ جو انتہائی بدصورت دکھائی دیتا ہے- اسے اکثر “undertaker” نام سے بھی پکارا جاتا ہے- یہ پرندہ افریقی علاقے صحارا میں پایا جاتا ہے- اس پرندے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ خشک اور تر دونوں طرح کے علاقوں میں رہائش اختیار کرسکتا ہے- تاہم یہ ایسی جگہ پر بھی رہتا ہے جہاں قریب میں انسانی آبادی موجود ہو-

image


Lobster Moth Caterpillar
اس کیٹرپلر (Caterpillar) کا مکمل نام ہی اس کی وضاحت ہے- جی ہاں اسے لوبسٹر کیٹرپلر اس وجہ سے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ لوبسٹر یعنی جھینگے سے مشابہہ ہے- یہ دیکھنے میں انتہائی عجیب و غریب معلوم ہوتا ہے- یہ کیٹرپلر یورپ اور ایشیا کے چند مخصوص علاقوں میں پائے جاتے ہیں-

image


Asian Sheepshead Wrasse
اس مچھلی کا شمار دنیا کی سب سے عجیب و غریب اور خوفناک آبی حیات میں ہوتا ہے- یہ خوفناک مچھلی مغربی بحرالکاہل میں پائی جاتی ہے- اس کے علاوہ جزیرہ نما کوریا٬ جین٬ جاپان اور Ogasawara جزائر بھی اس مچھلی کے حوالے سے مشہور ہیں-

image


Tube Nosed Fruit Bat
عام چمگاڈر صرف خوفناک دکھائی دیتا ہے لیکن اسے آپ انتہائی خوفناک کہہ سکتے ہیں- یہ چمگاڈر آبی اور خشک دونوں طرح کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں- انہیں آپ فلپائن٬ آسٹریلیا٬ انڈونیشیا اور سولومن کے جزائر میں دیکھ سکتے ہیں- جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے چمگاڈر کی یہ قسم بھی خطرے سے دوچار ہے-

image


Satanic Leaf-Tailed Gecko
اس کیڑے کی دم کسی پتے کی مانند ہوتی ہے اور اسی خصوصیت کی بدولت یہ کیڑا خود کو جھاڑیوں اور درختوں میں چھپا سکتا ہے اور انہی مقامات پر رہائش بھی اختیار کرتا ہے- یہ کیڑا مڈغاسکر کے جزائر میں پایا جاتا ہے-

image


Frilled Shark
اگر آپ کا خیال صرف وائٹ شارک ہی خوفناک دکھائی دیتی ہے تو آپ غلط ہیں کیونکہ آپ فرلڈ شارک کے بارے میں نہیں جانتے- یہ شارک بحراوقیانوس اور بحرالکاہل کے سمندروں کی تہہ میں پائی جاتی ہے- یہ لمبی ہوتی ہے جبکہ اس کے جبڑے لچکدار ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ اپنا شکار آسانی سے دبوچ سکتی ہے- یہ شارک دوسری مچھلیوں اور شارک کو اپنی غذا بناتی ہے-

image

Wolf Fish
سمندروں کی تہہ میں ایک بہت بڑی دنیا موجود ہے جہاں بہت سے حیرت انگیز راز پوشیدہ ہیں- یہ خوفناک مچھلی بھی انہی رازوں میں سے ایک راز ہے- یہ مچھلی جب اٹلانٹک اور شمالی پیسیفک کے ٹھنڈے پانیوں میں تیرتی ہے تو اپنے خون کو انہیں پانیوں کے مطابق ڈھال لیتی ہے- اس کے دانت انتہائی تیز ہوتے جو اس کے شکار کو چیر پھاڑ کر رکھ دیتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are millions, even billions of different types of animals and species. They all have special abilities and characteristics that help them survive in their habitats. Humans are still learning about the animals we see everyday. There are a lot of creature that we really don’t know about. Part of the reason we don’t know much about them is because they are terrifying.