پرانا پاکستان نایاب تصاویر کے آئینے میں - حصہ دوئم

آج ایک مرتبہ پھر ہم ذکر کریں گے پرانے پاکستان کا- گزشتہ ہفتے ہماری ویب نے آپ کو ماضی کی چند نایاب اور یادگار تصاویر کے ذریعے پاکستان کے ایک انتہائی سنہرے دور کی چند جھلکیاں دکھائی تھیں- آج کا آرٹیکل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں چند مزید نایاب تصاویر پیش کررہے ہیں- ہمیں امید ہے کہ گزشتہ کاوش کی مانند آپ کو ہماری آج کی یہ کوشش بھی ضرور پسند آئے گی-
 

image
ملکہ الزبتھ دوئم اور پرنس فلپ سوات کے ولی میاں گل عبدالحق جہانزیب کے ساتھ٬ جبکہ عقب قدرت اﷲ شہاب کو بھی دیکھا جاسکتا ہے- یہ تصویر سوات میں 1962 میں کھینچی گئی تھی-
 
image
1968 کے اخبارات میں شائع ہونے والا کوکا کولا کا اشتہار- یہی اشتہار اس وقت امریکی اخبارات میں بھی شائع کیا جاتا تھا-
 
image
یہ تصویر حیدرآباد شہر کے سول ہاسپٹل کی ہے جو کہ 1940 کی دہائی میں کھینچی گئی تھی-
 
image
کراچی ڈاؤ میڈیکل کالج کے طلبا اپنی کلاس اٹینڈ کرنے جارہے ہیں- یہ یادگار تصویر 1975 میں کھیںچی گئی-
 
image
پاکستان کی سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور اپنے وقت کی مشہور گلوکارہ نازیہ حسن کی ایک یادگار تصویر-
 
image
میڈم نورجہاں ریڈیو پاکستان پر گانا ریکارڈ کروا رہی ہیں- یہ تصویر 1963 میں کھینچی گئی-
 
image
ذوالفقار علی بھٹو اور لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذاقی لاہور میں- یہ تصویر لاہور میں منعقد ہونے والی او آئی سی کی ایک کانفرنس کے دوران کھینچی گئی-
 
image
پاکستان کے سابق صدر جنرل ایوب خان بھارت کے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے ساتھ-
 
image
امریکی اور یورپی سیاح زیارت کے ایک ہوٹل میں مقامی افراد کے ساتھ بیٹھے ہیں- یہ وہ دور تھا جب پاکستان میں سیاحت اپنے عروج پر تھی- یہ تصویر 1973 میں کھیںچی گئی-
 

image

1975 میں ایک مغربی سیاح صوبہ خیبرپختونخواہ میں موجود ہے جہاں اس نے مقامی لباس پہن رکھا ہے-
 

image

1982 کا ایک یادگار منظر جب پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی-
 

image

دسمبر 1976 میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم جب نیوزی لینڈ سے مقابلہ تھا- کھڑے ہوئے کھلاڑیوں میں ہارون راشد٬ شاہد اسرار٬ عمران خان٬ سرفراز نواز٬ سکندر بخت٬ جاوید میانداد٬ محسن خان اور صادق محمد شامل ہیں جبکہ بیٹھے ہوئے کھلاڑیوں میں ماجد خان٬ ظہیر عباس٬ مشتاق محمد (کپتان)٬ آصف اقبال اور انتخاب عالم شامل ہیں-
 

image

دو عظیم فنکار٬ مہدی حسن اور معین اختر کی یہ تصویر 80 کی دہائی میں کھیںچی گئی-
 

image

پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار کا 1972 کا ایک منظر-
 

image

80 کی دہائی کا ایک مشہور مزاحیہ ڈرامہ “ آنگن ٹیڑھا “ کا ایک منظر- فنکاروں میں شکیل٬ بشریٰ انصاری اور آصف رضا میر شامل ہیں-
 

image
جناب لیاقت علی خان اور بیگم رعنا لیاقت علی کی ایک یادگار تصویر-
 
image
عراق کے بادشاہ فیصل دوئم راولپنڈی میں واقع 501 ورکشاپ کا دورہ کر رہے ہیں- یہ پاکستان کے قیام کے ابتدائی سالوں کی تصویر ہے-
 
image
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پاسپورٹ-
 
image
پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ائیرہوسٹس پیرس میں- یہ تصویر 1960 کی دہائی میں کھینچی گئی-
 
image
پاکستان کے مقبول کامیڈین عمر شریف اپنے وقت مشہور فنکارہ آرزو کے ساتھ- یہ تصویر 1978 میں کھینچی گئی-
 
Click Here For Part-1
YOU MAY ALSO LIKE:

Old Pakistan, Through Precious Pictures - Everybody has seen the current Pakistan Hamariweb is showing some old pictures which are very special moments of Pakistan. These pictures are our national property which reminds us the past of Pakistan.