بلی کے کاٹنے کا بدلہ بلی کے مالک کو کاٹ کر

کہتے ہیں کہ خبر یہ نہیں ہوتی کہ کتے نے انسان کو کاٹ لیا بلکہ خبر یہ ہوتی ہے کہ انسان نے کتے کو کاٹا لیا٬ تاہم جرمنی کے ایک شہر میں تو معاملہ اس سے بھی تجاوز کرگیا کہ بلی کے کاٹنے پر خاتون نے بلی کے مالک کو ہی کاٹ ڈالا-

جی ہاں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جرمنی کے مغربی شہر ہاگن میں جہاں ایک نوجوان خاتون کو دوست کی بلی نے اس کے گھر پر اس زور سے کاٹا کہ خاتون نے طیش میں آکر نہ صرف اپنے دوست اور بلی کے مالک کو متعدد بار کاٹا بلکہ اس حد تک پٹائی بھی کی کہ وہ بےچارہ اسپتال جا پہنچا-
 

image


مقامی پولیس کے مطابق 26 سالہ خاتون اپنے دوست کی بلی کو تربیت دینے کوشش کررہی تھی لیکن بلی تربیت کا طریقہ کچھ خاص پسند نہیں آیا جس پر اس نے خاتون کو کاٹ لیا-

جس کے بعد خاتون نے بلی کو سبق سکھانے کی کوشش کی تو اس کا اپنے دوست سے ہی جھگڑا ہوگیا اور خاتون مزید مشتعل ہوگئیں- اور نوجوان خاتون نے بلی کے بجائے اپنے دوست کو سبق سکھانا شروع کردیا-

خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے اپنے دوست کی اس بری طرح پٹائی کی کہ اسے اپنا ہی گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا اور تب کہیں جا کر اس کی جان بچی-

خاتون کے دوست نے پٹائی کے دوران متعدد بار پولیس کو مطلع کرنے کی کوشش بھی کی لیکن خاتون ہر بار اس کے ہاتھ سے ریسیور چھیننے میں کامیاب رہی-
 

image

پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاتون کو اپنے دوست کو کاٹنے اور اس کی پٹائی کرنے کے جرم میں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A cat has bitten a woman in Germany, sending her into such a rage that she then repeatedly bit and beat her boyfriend, the owner of the pet, police said. A police spokesman said the 26-year-old woman was attacked by her 39-year-old partner's feline in the western city of Hagen in the early hours of Saturday.