دنیا کے امیر ترین کھلاڑی

آپ اب تک دنیا کی امیر ترین شخصیات یا پھر پاکستان کی امیر ترین شخصیات کے بارے میں تو پڑھتے آئے ہیں- لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کے بارے میں بتائیں جو کہ نہ صرف اپنے کھیل سے سالانہ کروڑوں ڈالر حاصل کرتے ہیں بلکہ دیگر اقسام کے متعدد معاہدے بھی ان کی آمدن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں- دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی یہ فہرست حال ہی فوربس نے جاری کی ہے-
 

image
دنیا کا سب سے امیر ترین کھلاڑی مے ویدر کو قرار دیا گیا جنہوں نے رواں سال دو مئی کو 600 ملین ڈالر مالیت کی دنیا کی سب سے مہنگی فائٹ میں حصہ لیا تھا اور فتح حاصل کی تھی۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس باکسر کی آمدن رواں سال 30 کروڑ ڈالر رہی-
 
image
امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر فلپائن کے مینی پکوئیو ہیں جو دنیا کی سب سے مہنگی فائٹ میں مے ویدر کے مدمقابل تھے لیکن شکست سے دوچار ہوئے- اس فلپائنی باکسر کی آمدن 16 کروڑ ڈالر رہی-
 
image
دنیا کے تیسرے امیر ترین کھلاڑی پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جن کی رواں سال آمدن 7 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہی-
 
image
چوتھی پوزیشن بھی ایک فٹبالر کے نام ہی ہے اور وہ ہیں ارجنٹائن کے لیونل میسی- مختلف معاہدوں اور اپنے کھیل سے حاصل ہونے والی ان کی کُل آمدن 7 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھی-
 
image
ٹینس کے نامور کھلاڑی روجر فیڈرر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں اور ان کی رواں سال ہونے والی آمدن کا اندازہ چھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے- روجر کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہے-
 
image
6ویں امیر ترین کھلاڑی لوبورن جیمز ہیں جو امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں اور باسکٹ بال کے پلئیر ہیں- لوبورن کی رواں سال کی آمدن 6 کروڑ 48 لاکھ ڈالر رہی ہے-
 
image
امیر ترین کھلاڑیوں میں ساتواں نمبر بھی ایک باسکٹ بال کے کھلاڑی کے پاس ہی ہے اور وہ ہیں کیون ڈیورنٹ جو امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں- رواں سال ان کی آمدن 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر رہی-
 
image
امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں 8ویں نمبر پر امریکہ سے تعلق رکھنے والے گالف کے کھلاڑی فل مکلسن ہیں جن کی کُل آمدن رواں سال 5 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہی ہے-
 
image
گالف ہی کے ایک اور کھلاڑی ٹائیگر ووڈ اس فہرست میں نویں پوزیشن پر براجمان ہیں- یہ بھی امریکہ سے ہی تعلق رکھتے ہیں اور رواں ان کو ہونے والی آمدن 5 کروڑ 6 لاکھ ڈالر بنتی ہے-
 

image

دنیا کے دسویں امیر ترین کھلاڑی امریکہ کے کوبے برینٹ ہیں اور یہ باسکٹ بال کے کھلاڑی ہیں- ان کی رواں سال آمدن 4 کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The American business magazine's data reveals that sport's highest earners made a staggering $3.2 billion between them over the last 12 months, up 17 percent from the year before -- but only two of the top 100 are female.