پاکستان ٹیم مبارک ہو! ویل ڈن زمبابوے کرکٹ ٹیم

پاکستان میں چھے سال کے طویل عرصے بعد کرکٹ بحال ہوئی ہے جس میں زمبابوے کرکٹ بورڈ، کرکٹ ٹیم اور ڈیوڈ واٹمور نے اہم کردار ادا کیا جس کےلئے پوری قوم ان کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دونوں ٹی ٹونٹی جیت کر سیریز اپنے نا کر لی جس پر میں اپنے تمام ساتھیوں اور قوم کی طرف سے مبارک باد دیتا ہوں اور ییہ دونوں میچ جیتنا بہت ضروری تھے کیوںکہ ایک میچ بھی ہارنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی رینکنگ ٹی ٹونٹی میں بہت کم ہو جاتی اور ساتویں نمبر پر جانے کا خطرہ تھا لیکن پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ ٹیم اور کپتان شاہد خان آفریدی کو مبارک باد کے ساتھ ساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی تعریف کرنا ناانصافی ہوگی جس نے پاکستان جیسی ٹیم کو بھی بہت ٹف ٹائم دیا اور دونوں میچ آخری اوور میں جا کر ختم ہوئے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم دونوں میچ بہت اچھا مقابلہ کرکے ہارے البتہ وہ میچ ہار گئے لیکن دہشت گردی کے خلاف جیت گئے اور پاکستانی قوم، فوج، حکومت اور کرکٹ ٹیم کے ساتھ مل کر دہشت گردوں اور دہشت گردی کو شکست دے دی۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے اور پاکستاں میں آکرمیچ ہارنے کے باوجود پاکستانی قوم کا دل بھی جیت لیا۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ تینوں ون ڈے میچز بھی اسی طرح خوش گوار ماحول میں ہو جائیں اور زمبابوے کرکٹ ٹیم اچھی کرکٹ کھیل کر خیر و عافیت سے اپنے وطن پہنچ جائے۔ آمین ثمہ آمین

kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156343 views I live in Piplan District Miawnali... View More