چین: نومولود بچہ 8 روز بعد قبر سے زندہ دریافت

چین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے سن کر ایک جانب تو انسان کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں تو دوسری طرف اس کا قدرت پر ایمان مزید پختہ ہوجاتا ہے-

جی ہاں چین کے صوبے گوانگ شی میں ایک ایسے نومولود بچے کو 8 روز بعد قبر سے زندہ دریافت کرلیا گیا ہے جسے اس کے رشتے داروں نے چینی پہاڑیوں کے درمیان موجود ایک قبرستان میں زندہ دفنا دیا تھا-
 

image


مذکورہ بچے كے ہونٹ پيدائشی طور پر كٹے ہونے کی وجہ سے اس كے والدين اسے اپنے رشتے داروں کے پاس چھوڑ دیا تھا-

بچے کو ایک گتے کے ڈبے میں رکھ کر اور اس کے کچھ اضافی کپڑوں اور ایک کمبل کے ساتھ اسے زندہ دفنایا گیا تھا-

تاہم معجزانی طور پر جب ایک اس قبر کے پاس سے ایک درمیانی عمر کی خاتون کا گزر ہوا تو انہیں قبر سے رونے کی آوازیں آئیں- پہلے تو خاتون خوفزدہ ہوگئیں تاہم اس کے بعد انہوں نے قریبی مندر سے چند رضاکاروں کی مدد لی-
 

image

رضاکاروں نے پولیس کو مطلع کیا جس نے قبر کھود کر بچے کو زندہ دریافت کرلیا- خوش قسمتی سے بچے کو صرف 5 سینٹی میٹر کی گہرائی میں دفنایا گیا تھا جبکہ اس کے علاقے میں بارش بھی ہورہی تھی جس کی بنا پر بچے کو آکسیجن اور بارش کا پانی ملتا رہا- اور یہی عوامل بچے کی زندگی کا سبب بن گئے-

بچے کی رونے کی آواز سننے والی خاتون اس قبرستان میں دوائیوں کی تیاری کے لیے جڑی بوٹیاں تلاش کر رہی تھی-

پولیس نے بچے کو قبر سے نکال کر فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے کچھ روز کیے لیے انکیوبیٹر میں رکھا گیا تاہم اب اس کی حالت بہتر ہے اور بچے کو انکیوبیٹر سے بھی نکال لیا گیا ہے-

پولیس نے تحقیقات کے لیے اس واقعے سے منسلک متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں بچے کی نانی بھی شامل ہے- البتہ ثبوتوں کی کمی کے باعث اب تک بچے کے والدین کو گرفتار نہیں کیا گیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

A newborn baby has been found alive after being buried for eight days in a cemetery in the mountains of Guangxi province in southern China. The baby, a boy, was abandoned by his parents in Tian Dong County after being born with a cleft lip.