کیا لِنڈسے لوہان اسلام قبول کرنے والی ہیں؟

حال ہی میں ہالی وڈ کی معروف اداکارہ لنڈسے لوھان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھوں میں قرآن پاک کا نسخہ تھامے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس بحث نے بھی جنم لے لیا ہے کہ لنڈسے نے اسلام قبول کرلیا ہے یا وہ شاید اس کا ارادہ رکھتی ہیں-

28 سالہ لنڈسے لوہان کی یہ تصویر بدھ کے روز نیویارک میں اس وقت کھینچی گئی جب وہ بروک لین میں بچوں کے ایک مرکز ڈوفیلڈ چلڈرن سینٹر میں سماجی خدمات انجام دے کر واپس نکل رہی تھیں- اس وقت لنڈسے کے ایک ہاتھ میں انگریزی ترجمے والا قرآن پاک کا ایک نسخہ موجود تھا-
 

image


واضح رہے کہ 2012ء میں لنڈسے لوھان دورانِ ڈرائیونگ لاپرواہی برتنے پر عدالت کی جانب سے انھیں 125 گھنٹوں کی سماجی خدمات کی انجام سرانجام دینے کی سزا سنائی گئی تھی اور یہ ان کی سزا کا اختتامی مہینہ ہے۔

بظاہر لنڈسے کی مذہب اسلام میں دلچسی اس وقت بھی ایک مرتبہ سامنے آئی تھی جب رواں سال کے آغاز میں انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر قرآن کریم کی چند آیات پوسٹ کی تھیں تاہم ان پوسٹ کو بعد میں اکاؤنٹ سے ہٹا لیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ انسٹا گرام پر ایک عربی متن کا غلط انگریزی ترجمہ لکھنے کے بعد تصحیح کرتے ہوئے لنڈسے کا کہنا تھا کہ وہ عربی زبان سیکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
 

image

لنڈسے لوھان کے ترجمان کے مطابق لنڈسے کے نزیک قبول اسلام زیر غور نہیں البتہ گزشتہ کچھ عرصے سے عربی ثقافت میں ان کی دلچسپی ظاہر ہو رہی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Lindsay Lohan was photographed carrying a copy of the Koran after her first day of community service in Brooklyn, New York, on Wednesday. The actress - who is of Irish and Italian heritage and was raised as a Catholic - held a hard copy of the Muslim holy book in her arm as she finished a day of office work at a children's center. She reportedly arrived two hours late.