پولی ٹیکنیک امتحانات: گائے کو ایڈمٹ کارڈ جاری

ہمارے پاکستان میں تو اکثر حقیقی طالبعلم بھی امتحانات کے لیے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پولی ٹیکنیک امتحان کیلئے تو ایک گائے کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا گیا۔

جی ہاں یہ دلچسپ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام کے رہائشی عبدالراشد کی گائے کے ساتھ پیش آیا جسے مقبوضہ کشمیر کے محکمہ تعلیم کی جانب سے 10 مئی کو ہونے والے پولی ٹیکنیک انٹرینس امتحانات کے لیے ایڈمت جاری کردیا گیا-
 

image


انتظامیہ کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ میں گائے کا نام کاچر گا (بھوری گائے) لکھا گیا ہے-

گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ “ میں اپنی گائے کو امتحان دینے کیلئے لے کر جائینگے کیونکہ یہ میرا حق ہے اور میں نے اس کی فیس ادا کی ہے“-

“ میں نے یہ فارم صرف آن لائن سسٹم کی جانچ کرنے کے لیے بھرا تھا تاکہ میں لوگوں کو اس بات سے آگاہ کرسکوں کہ مقبوضہ کشمیر کے امتحانات کے آن لائن رجسٹریشن سسٹم میں کتنی خرابیاں پائی جاتی ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A Budgam resident, who managed to get a hall ticket for his cow to write a professional entrance examination, said he is determined to take the bovine to write the papers. "It is my legal right to take my cow for the exam. I have paid the fees, so it is my right to take the cow there," Abdul Rashid Bhat told reporters.