لندن: جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی

بھاگ کر شادی کرنے کے واقعات تو اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں لیکن اس جوڑے کے بارے میں کیا کہیں گے جس نے بھاگتے بھاگتے ہی شادی کرلی؟ جی ہاں حال ہی میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے لندن میں ہونے والے ایک سالانہ دوڑ کے مقابلے کے دوران-

لندن میں منعقد کیے جانے والے اس سالانہ دوڑ کے مقابلے کے بعض شرکاء نے عجیب و غریب روپ دھار رکھے تھے-
 

image


اس دلچسپ دوڑ کے مقابلے میں کوئی بوتل کا روپ دھارے ہوئے تھا تو کوئی آئرمین کا لباس پہنے ہوئے تھا جبکہ ہر کوئی آگے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا-

اسی دوران ایک جوڑے نے ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا اور ریس کے دوران دونوں ایتھلیٹ لورا ہاروے اور پال ایلیٹ نے شادی کرلی اور دوبارہ ریس کی اختتامی لائن کی جانب روانہ ہوگئے-

پال کا کہنا ہے کہ “ لوگ اسے پاگل پن قرار دے رہے ہیں جبکہ ہم کچھ مختلف کرنا چاہتے تھے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Laura Harvey and Paul Elliott tied the knot at St Katharine Docks, near Tower Bridge, then set off on another 13 miles to complete the event. Once they crossed the finish line in front of Buckingham Palace the couple, from south London, went to Brighton to begin their honeymoon.