چین: انوکھی واردات٬ سڑک چوری ہوگئی

چینی قوم نے یوں تو ہر شعبے میں ترقی کی ہی تھی لیکن دو چینی چوروں نے بھی اپنے چوری کے شعبے کو چین کی ایک سڑک چوری کر کے ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے-

جی ہاں سننے میں یہ سڑک چوری کی واردات واقعی عجیب معلوم ہوتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ دو چینی چوروں نے یہ انوکھی وارادت کی تاہم بدقسمتی سے پکڑے بھی گئے-
 

image


یہ دلچسپ واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ مشرقی چین کے علاقے ژیانگ ژو کی ایک ویران سڑک کو دو چوروں نے اکھاڑ کر اس پر نصب کنکریٹ کی سیلیبیں فروخت نکال کر فروخت کر ڈالیں-

460 میٹر طویل یہ سڑک سال 2000 میں تعمیر کی گئی تھی اور کم آمد و رفت کے باعث بہترین حالت میں موجود تھی-

چوری کی اس واردات پر پولیس بھی حیران تھی کہ اتنی طویل سڑک کی سلیبیں اتنی جلدی کہاں چلی گئیں- تاہم پولیس سڑک کے کنارے نصب کیمروں کی مدد سے دو چوروں گو اور ینگ کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی-
 

image

مشینوں کی مدد سے اکھاڑی جانے والی ان سلیبس کا وزن 630 ٹن تھا جبکہ انہیں 12 ہزار ین میں فروخت کیا گیا تھا- چوروں کا خیال تھا کہ یہ ایک غیر مصروف سڑک ہے اس لیے اسے چرانا انتہائی آسان ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE:

A concrete public road in eastern China has lost its entire top layer - not stripped by an approved contractor, but by two men who illegally dug it out and sold the slabs to line their own pockets. "A road in Nantong - the whole 410m of it - 'stolen' in just two days" went headlines in Chinese newspapers about the unusual case.