تمام بہنوں سے درخواست

کیا آپ اپنے باپ اور بھائی یا اقرباء کے سامنے اسی طرح هنسی مذاق کر سکتی هیں لڑکوں سے جیسے آپ تبصروں (کمنٹس)میں کرتی هیں...!؟ آپ انھیں اپنے تبصرے (کمنٹس) پڑھا سکتی هیں...!؟ نهیں نا... تو پھر اس کا کیا مطلب هے...!؟ اس کا مطلب هے که پتا سب کچھ هے مگر نافرمانی کرنی هی کرنی هے... معلوم هے ایسے شخص کو فاسق کہا جاتا هے جو کسی بات که معلوم هونے که باوجود اس پر عمل نه کرے... اسلام میں مسلمات کو اجنبی مردوں سے نرم آواز میں گفتگو سے منع کیا گیا هے... چه جائیکه هنسی مذاق...! ڈرنا تو ویسے همیں الله سے چاهئے مگر نوبت یهاں تک آگئی هے که باپ بھائی سے ڈرانا پڑ رها هے...!

یه تو هو گئی انسے جو اپنے باپ بھائی کے سامنے اس طرح کی جرات نهیں کرتیں... جو کر سکتی هیں (اور نهیں بھی کر سکتیں) ان کیلئے ایک حدیث هے:

"جب تم میں حیا هی نهیں رهی تو جو چاهے کرو."

بقول نمره احمد:

ﺳﺐ ﻣﺮﺩ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﻣﮕﺮ ﻓﺎﺭﻣﻮﻻ ﺳﺐ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺍﭘﻼﺋﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻣﺤﺮﻡ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻣﺮﺩ ﺁﭖ کیلئے ﺍﭼﮭﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﻣﺤﺮﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ,ﻭﮦ ﭼﺎﮨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺟﺲ ﺭﺷﺘﮯ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﮑﺎﺭﮮ ,ﻭﮦ ﺁﭖ کیلئے ﺍﭼﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ .ﺟﻮ ﻣﺤﺮﻡ ﻧﮩﯿﮟ, ﺍﺱ ﺳﮯ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻣﯿﺮﮮ ﺭﺏ ﻧﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯼ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻧﮏ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﺗﮏ ﮨﻮ ﮐﺴﯽ ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ کے ﺁﻓﺲ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﮐﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﺣﺪ ﺗﮏ .ﺳﺐ ﻣﺮﺩ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﻣﮕﺮ ﻓﺎﺭﻣﻮﻻ ﺳﺐ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺍﭘﻼﺋﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ.

ضمیمه:
اول: بات لڑکیوں سے اس وجه سے کی هے که اول تو مردوں کا اس طرح کچھ کم هی بگڑتا هے اور دوسرا اگر آپ موقع نه دینگی تو میرے جیسے لوگوں کی کیا مجال ھے ایسا کام کرنے کی... جن کے دلوں میں مرض هوتا هے...!
دوم: بات هنسی مذاق (اور فالتو باتوں کی هے... بات برائے بات) کی هورهی هے... 'کام' کی بات کی جا سکتی هے...!
سوم: میں تیار هوں 'نن آف یور بزنس' یا 'ڈونٹ جج می' کے طمانچے قبول کرنے کو...! چشمِ ما روشن دلِ ما شاد... میں کوئی اچھا بنده تو هوں نهیں...!
چہارم: میرے جیسے مردوں نے بھی پڑھا هی هوگا...! حدیث صرف صنفِ نازک کیلئے نهیں...!

★ یاد دہانی اپنے آپ کو پہلے...!
رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی)
About the Author: رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی) Read More Articles by رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی): 40 Articles with 28648 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.