اسلام اور پاکستان

پاکستان سے اگر اسلام نکال دو تو باقی کچھ نهیں بچتا... کچھ بھی نهیں... ١٩٤٧ ٕ کی هجرت بھی محض 'نقل مکانی' ره جاتی هے... کوئی شهید بھی نهیں هوگا... یهاں تک که خود پاکستان کا وجود بھی نهیں بچتا... پاکستان اسلام کیلئے اور اسلام کی وجه سے بنا تھا... وگرنه مسلمانوں کو کیا تکلیف تھی ادھر هندوستان میں... جو وه اپنے گھر، خاندان اور عزتیں لٹواکر ادھر پہنچے... کچھ تو هے نا اسلام میں...!

؎ رقص میں لیلی رهی لیلی کے دیوانے رهے

زبان سے تو اس بات کا سب اقرار کرتے ہیں کہ معلم ِانسانیت صلی الله علیہ وسلّم نے زندگی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں چھوڑا جس کے متعلق جامع رہنمائی نہ فرما دی ہو... مگر عمل کی دنیا میں سب ہی آپؐ کے دین کو فقط مسجد و خانقاہ تک محدود کرکے رکھ دینا چاہتے ہیں...
جسے نماز پڑھنی ہے، نماز پڑھے... جسے قرآن کی (محض) تلاوت کرنی ہے وہ تلاوت کرتا رہے...
جسے روزے رکھنے ہیں وہ روزے رکھے... جو زکوٰۃ دینا چاہتا ہے وہ ہم کو دے... جسے حج کرنا ہے بخوشی حج کرے...
پر جہاد کوئی نہ کرے... اس کا آرڈر نہیں ہے...
امربالمعروف بے شک کرلے... مگر نہی عن المنکر سے باز رہے... کیوں کہ اس سے لوگوں کی ذاتی زندگیوں میں مداخلت سرزد ہوتی ہے... اور بنیادی انسانی حقوق پامال ہوجاتے ہیں...
(نہ جانے اس قسم کا بنیادی انسانی حق کس نے کس کو دے دیاہے...؟ اوریہ حق دینے والی اتھارٹی کون ہے...؟)

مزے کی بات یہ ہے کہ ’برائی سے روکنے‘ کی کوشش کرنے والوں کو ’طاقت سے روکنے‘ کا حق استعمال کیا جاتا ہے،... اور اس روک ٹوک کو ’برحق‘ بھی سمجھا جاتا ہے... بلکہ برائی سے روکنے والوں کو روکنا ہی اصل ’حق‘ گردانا جاتاہے... پھر ’اپنی پسند کی یہ شریعت‘ زبردستی سب پر مسلط کردی جاتی ہے... مگر محمد مصطفی صلی الله علیہ وسلّم کی شریعت کا نام سنتے ہی بڑے بھولپن سے پوچھا جاتا ہے کہ ’کس کی شریعت...؟ کون سی شریعت...؟‘

؎ اک فغانِ بے شرر سینے میں باقی ره گئی
سوز بھی رخصت هوا جاتی رهی تاثیر بھی

؎ مردِ حُر زنداں میں هے بے نیزه و شمشیر آج
میں پشیماں هوں، پشیماں هے مری تدبیر بھی

؎ خودبخود زنجیر کی جانب کھنچا جاتا هے دل
تھی اسی فولاد سے شاید مری شمشیر بھی

؎ جو مرى تيغِ دو دم تهى، اب مرى زنجیر هے
شوخ و بےپروا هے کتنا خالقِ تقدير بهى

رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی)
About the Author: رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی) Read More Articles by رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی): 40 Articles with 28824 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.