اسلامی جمہوریہ پاکستان

پاکستان ہم سب کا ہے کوئی بلوچی سندھی پنجابی اور پختون نہیں اس میں بسنے والے سب پاکستانی ہیں-

یہ ملک بے بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیااس ملک کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کو الله نے بےشمار خوبیوں سے نوازاپاکستان کا حصول زمین کے ایک ٹکڑے کاحصول نہیں تھابلکہ بقول قائداعظم یہ تجربہ گاہ اس لیے قائم کرنا چاہتے تھےکہ جہاں مسلمان اسلامی اصولوں کو آزما سکیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کابنیادی مقصد مذہبی آزادی اور دو قومی نظریہ تھا کیونکہ بت پرستی اور توحید خالص ایک ساتھ نہیں چل سکتے تھے مگر افسوس کہ 68 سال گزر جانے کہ بعد آج بھی مسلمان باہمی اختلافات،علاقائی تعصبات اور لسانی تفریق کا شکار ہیں ان چیزوں نے معاشرے کی فضا خراب کر رکھی ہے سی پربس نہیں بلکہ شروع دن سے ہی ملک پاکستان کو دشمنوں نے اپنا ہدف بنا رکھا ہے ہجرت کرتے وقت قتل وغارت ہو یا تقسیم بنگال ہو ‘ڈرون حملے ہوں یا خود کش دھماکے ‘سری لنکن ٹیم پرحملہ ہویاکراچی جیسے بڑے شہر کے امن کو خاک وخون سے نہلا دیا گیا ہو’اغوا برائے تاوان ہو یا واہگہ بارڈر پر خون کی ندیاں بہا دی گئی ہوں’بھارت کی آبی جارحیت ہو یا بلا اشتعال فائرنگ سے ہمارے جوان فوجیوں کی زندگی کے چراغوں کو بجھا دیا گیا ہو’پشاور سکول میں معصوم بچوں پر فائرنگ کر کے ہماری غیرت کو للکارا گیا ہویاریمنڈڈیوس جیسے قاتل کے ہاتھوں3بے گنا ہ مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ہو’ان سب سے دشمن کی عیاری اورمکاری کو سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی ان تمام حالات میں پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑاہے نام تو اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھ دیا پر اسلامی نظام قائم نہ کر سکے عدل انصاف کی سر عام پامالی کر رہے ہیں ایسا کیوں ہے کسی نے آج تک نہیں سوچا-

جمہوریت کے رکھوالے جمہوری ایوان میں آتے ہیں صرف نمودونمائش کے لیے ۔ان نام نہاد ایوانوں میں نہ کھبی تعلیمی نظام پر بات کی جاتی ہے اور نہ ہی عام آدمی کےلیے ۔ میں اور میرے جیسا عام آدمی ایسی جمہوریت کا حامی نہیں۔جب تک صیح معنوں میں اسلامی نظام اور جمہوریت نافذ نہیں ہوتی اس وقت تک امن وامان اور مسائل حل نہیں ہو سکتے مسائل کے حل کے لیے خالص طرز حکمرانی کی ضرورت ہے میں بطور طالبعلم لکھتا رہوں گا پیارے پاکستان کے لیے۔۔ پاکستان کی صحافت کے لیے۔پاکستان کی عوام کے لیے اور عامم آدمی کے لیے۔ یہی میرا مشن ہے-
Yasir rafique
About the Author: Yasir rafique Read More Articles by Yasir rafique: 25 Articles with 21761 views یاسر رفیق کا تعلق پاکستان سے ہے صحافی اور کالم نگار ہیں پاکستان کے نوجوانوں کو پڑھا لکھا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں تعلیم کی بہتری چاہتے ہیں یاسر ر.. View More